قومی

Raja Raghuvanshi Murder Case: سونم نے کیا اعتراف، ’’کرایا شوہر راجہ رگھوونشی کا قتل، میگھالیہ پولیس کا بڑا انکشاف

راجہ رگھوونشی قتل کیس: راجہ رگھوونشی قتل کیس کے پانچوں ملزمان کو شیلانگ کی عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔ اس سے ٹھیک پہلے میگھالیہ پولیس نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ میگھالیہ پولیس نے کہا ہے کہ راجہ کی بیوی سونم نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ سونم کے ساتھ راج کشواہا کو بھی اہم ملزم بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ مزید تین ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

میگھالیہ پولیس کی جانب سے شیلانگ کے ایس پی وویک اسیم نے کہا کہ جب ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی تو ہم نے تمام شواہد کی جانچ کی، ہمارے پاس کافی ڈیٹا موجود تھے، جب ہم نے سب کچھ چیک کیا تو تصویر واضح ہوگئی، لیکن اس کے بارے میں کئی نیرٹیو بن رہے تھے۔ کچھ اسے اغوا اور کچھ ڈکیتی کہہ رہے تھے، خاندان والے بھی یہی سوچ رہے تھے۔ ہمارے پاس کچھ ثبوت تھے کہ وہ واردات کی جگہ سے نک گئی تھی۔

عدالت سے 10 روزہ ریمانڈ کی مانگے گی پولیس

راجہ رگھوونشی قتل کیس کے تمام ملزمان کو بدھ کی دوپہر شیلانگ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شیلانگ پولیس عدالت سے 10 دن کا ریمانڈ مانگے گی۔ پولیس ملزمان کو جائے وقوعہ پر لے جائے گی۔

سونم نے ’ڈبل ڈیکر برج‘ جانے کے لیے چنا تھا مشکل راستہ

سونم نے راجہ سے ڈبل ڈیکر پل گھومنے کے لیے کہا تھا۔ یہاں جانے کے دو راستے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سونم نے مشکل راستہ چنا اور آسان راستہ چھوڑ دیا۔ سونم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس واقعے میں پوری طرح ملوث تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معاملہ لو اینگل کا لگتا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ سونم کا بھائی بدھ کے روز راجہ کے گھر والوں کے پاس پہنچا۔ اس نے کہا کہ راج کشواہا ان پڑھ ہے اور ہمارے ہاں بس کام کرتا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

31 minutes ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

48 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

1 hour ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

2 hours ago