قومی

Sonam Wangchuk Hunger Strike: سونم وانگچک بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے تیار، حکومت کے سامنے رکھی یہ بڑی شرط

سماجی کارکن سونم وانگچک نے بدھ کے روز اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے ’سنسد چلو‘ احتجاج میں شامل ہونے والے مظاہرین کے خلاف کسی بھی قسم کی ’’سزا دینے والی یا انتقامی قانونی کارروائی‘‘ نہ کرنے کی واضح ضمانت دی جائے۔ سونم وانگچک کی غیر معینہ بھوک ہڑتال کا بدھ کے روز 25واں دن ہے۔ انہوں نے یہ احتجاج نیٹ-یو جی پرچے کے مبینہ پیپرلیک معاملے پر مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کے ساتھ شروع کیا تھا۔

’مظاہرین نے کوئی جرم نہیں کیا ہے‘

ایکس پر جاری ایک بیان میں وانگچک نے کہا کہ تحریک میں شامل ہو کر مظاہرین نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’اس لیے میں حکومت سے مؤدبانہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ واضح طور پر یقین دہانی کرائے کہ ان نوجوان مظاہرین میں سے کسی کو بھی اس تحریک میں شرکت کے لیے کسی قسم کی سزا دینے والی یا انتقامی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ان کا واحد ’جرم‘ ایک منصفانہ اور جواب دہ تعلیمی نظام کے لیے اپنی آواز بلند کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’اگر ایسی یقین دہانی دی جاتی ہے تو میں اس یقین کے ساتھ اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دوں گا کہ حکومت نے نہ صرف میری اپیل بلکہ لاکھوں نوجوان ہندوستانیوں کی امنگوں کو بھی سنا ہے۔ ایسی یقین دہانی نہ ملنے کی صورت میں مجھے اپنی بھوک ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ مجھے یہ بھی امید ہے کہ تحریک کو دبانے کے لیے پولیس کی جانب سے طاقت کا مزید غیر ضروری استعمال نہیں کیا جائے گا۔‘‘

’جوابدہی یقینی بنانے کے لیے بامعنی بحث‘

وانگچک نے وزیرمملکت برائے وزیراعظم کا دفتر جتیندر سنگھ اور مرکزی وزیرصحت جگت پرکاش نڈا کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے گزشتہ رات اسپتال پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نیٹ-یو جی پیپرلیک معاملے کے بعد خودکشی کرنے والے طلبہ کے اہلِ خانہ کو مناسب معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وانگچک کے مطابق مرکزی وزرا نے پارلیمنٹ میں ’’جوابدہی یقینی بنانے کے لیے بامعنی بحث‘‘ کی بھی یقین دہانی کرائی جس میں ’’معزز وزیرتعلیم کے استعفے پر غور‘‘ بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 65 ارکان پارلیمنٹ ان سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

’’20 جولائی کا سنسد مارچ پُرامن رہا‘‘

سونم وانگچک نے کہا کہ 20 جولائی کا ’ سنسد مارچ‘ پولیس کی مبینہ زیادتی اور طاقت کے غیر متناسب استعمال کے باوجود ’’انتہائی پُرامن‘‘ رہا۔ انہوں نے کہا ’’مجھے پوری امید ہے کہ جمہوری اداروں پر اس اعتماد کو ان افراد کے خلاف قانونی مقدمات، ہراسانی یا انتقامی کارروائی کے ذریعے مزید کمزور نہیں کیا جائے گا جو اس احتجاج میں شامل ہوئے تھے۔‘‘

دہلی پولیس نے درج کیں 10 ایف آئی آر

دریں اثنا، دہلی پولیس نے قومی دارالحکومت میں کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے منعقدہ احتجاج کے سلسلے میں 10 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے بھی پولیس کی جانب سے احتجاج کے دوران طاقت کے مبینہ حد سے زیادہ استعمال سے متعلق تین مفادِ عامہ کی عرضیوں پر مرکز اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے حکام کو واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تمام متعلقہ الیکٹرانک ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ دریں اثنا میدانتا اسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ سونم وانگچک کا علاج ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کر رہی ہے۔ اسپتال کے مطابق ’’فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے، وہ ہوش و حواس میں ہیں اور ان کی اہم جسمانی علامات قابل قبول حدود میں ہیں۔ انہیں دیا جانے والا تمام علاج ان کی رضامندی کے مطابق کیا جا رہا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

17 minutes ago

Bengal ex-CM Mamata Banerjee: ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام، پارٹی نے کہا-’’تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکی لیڈر بھی محفوظ نہیں‘‘

مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…

43 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

1 hour ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

2 hours ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

3 hours ago