قومی

Raja Raghuvanshi Murder Case: راجہ رگھوونشی قتل کیس میں سپریم کورٹ نے سونم رگھوونشی کو سرینڈر کرنے کا دیا حکم

نئی دہلی : راجہ رگھوونشی کے مبینہ قتل کیس میں سپریم کورٹ نے مرکزی ملزمہ سونم رگھوونشی کو ہدایت دی ہے کہ وہ یا تو خود عدالت کے سامنے سرینڈر کریں یا پھر ان کی ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ جب نچلی عدالت میں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں تو بہتر ہوگا کہ سونم عبوری مدت کے لیے خود کو عدالت کے حوالے کر دیں، جس کے بعد ان کی ضمانت پر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس پی بی ورالے پر مشتمل بنچ میگھالیہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ریاستی حکومت کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی، جس میں سونم رگھوونشی کی ضمانت برقرار رکھی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ سونم کے پاس دو راستے ہیں، یا تو عدالت مقدمے کی بنیاد پر فیصلہ سنائے گی، یا وہ خود سرینڈر کر دیں تاکہ گواہوں کے بیانات مکمل ہونے تک عدالتی کارروائی متاثر نہ ہو۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ ملزمہ کو اچانک کسی فیصلے سے حیران نہیں کرنا چاہتی اور دوسرا راستہ ان کے لیے زیادہ مناسب ہو سکتا ہے۔

عدالت نے سونم کے وکیل سے کہا کہ وہ جمعرات تک یہ بتائیں کہ ان کی موکلہ عبوری طور پر سرینڈر کرنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔ جب وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نچلی عدالت نے سونم پر شیلانگ میں رہنے اور روزانہ سماعت میں حاضر ہونے جیسی سخت شرائط عائد کی ہیں، تو سپریم کورٹ نے کہا کہ ان نکات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ریاست کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے دلیل دی کہ سونم کو بخوبی معلوم تھا کہ انہیں کس الزام میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ معاملہ صرف ضمانت منسوخ کرنے کا نہیں بلکہ ضمانت دیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا ہے۔ استغاثہ کا الزام ہے کہ سونم نے اپنے مبینہ عاشق راج کشواہا اور تین کرائے کے قاتلوں کے ساتھ مل کر میگھالیہ میں ہنی مون کے دوران اپنے شوہر راجہ رگھوونشی کے قتل کی سازش رچی۔ الزام ہے کہ راجہ کو ایک ویران پہاڑی مقام پر لے جا کر قتل کیا گیا اور لاش کو کھائی میں پھینک دیا گیا۔

تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ سونم نے شریک ملزم راج کشواہا کی گرفتاری کے بعد ہی پولیس کے سامنے خودسپردگی کی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں اپنی گرفتاری کی وجوہات کا مکمل علم تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیس ڈائری میں بھارتیہ نیایا سنہتا (BNS) کی دفعہ 103 کی جگہ غلطی سے دفعہ 403 درج ہو گئی تھی، جسے بنیاد بنا کر میگھالیہ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کی گئی۔ ان کے مطابق یہ محض ٹائپنگ کی غلطی تھی، جبکہ سونم نے نہ تو مجسٹریٹ کے سامنے اور نہ ہی اپنی ابتدائی ضمانت درخواستوں میں گرفتاری کی وجوہات سے لاعلمی کا کوئی اعتراض اٹھایا، بلکہ یہ نکتہ بعد کے مرحلے میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس پہلو کو بھی مقدمے کی سماعت کے دوران مدنظر رکھا جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bengal ex-CM Mamata Banerjee: ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام، پارٹی نے کہا-’’تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکی لیڈر بھی محفوظ نہیں‘‘

مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…

15 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

40 minutes ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

1 hour ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

2 hours ago