قومی

Rashtriya Swayamsevak Sangh: ‘کچھ عناصر ہندوستان کی ترقی نہیں چاہتے، ان سے ڈرو نہیں’، موہن بھاگوت نے کس کو بنایا نشانہ؟

Rashtriya Swayamsevak Sangh: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے پیر کو بڑا بیان دیا ہے۔ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ کچھ عناصر، جو نہیں چاہتے کہ ہندوستان ترقی کرے، اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ موہن بھاگوت نے مزید کہا ہے کہ ایسے عناصر سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ موہن بھاگوت نے اپنے خطاب میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے زمانے کی مثال بھی دی ہے۔

موہن بھاگوت نے کیا کہا؟

موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے زمانے میں بھی ایسی ہی صورت حال تھی، لیکن مذہب کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اس سے نمٹا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں بھارت پر بیرونی حملے کافی نظر آتے تھے اس لیے لوگ چوکنا رہتے تھے لیکن اب یہ مختلف شکلوں میں آ رہے ہیں۔

یاد دلائی تاریخ

موہن بھاگوت نے کہا کہ جب تاڑکا نے حملہ کیا تو کافی افراتفری مچ گئی تھی اور اسے رام اور لکشمن نے صرف ایک تیر سے مار ڈالا تھا، لیکن پوتنا راکشسی کے معاملے میں جو شیر خوار کرشن کو مارنے کےلئے ایک موسی (خالہ) کے بھیس میں شیر خوار کرشنا کو دودھ پلانے کے لیے آئی تھی، لیکن چونکہ وہ کرشنا تھے، انہوں نے اسے مار ڈالا۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ آج کی صورتحال بھی ایسی ہی ہے۔ حملے آرہے ہیں اور وہ ہر طرح سے تباہ کن ہیں، خواہ وہ معاشی ہوں، روحانی ہوں یا سیاسی۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi: جارج ٹاؤن یونیورسٹی پہنچے راہل گاندھی، کہا- 56 انچ کا سینہ اب بن چکا ہے تاریخ

منصوبہ بند طریقے سے ہو رہے ہیں حملے – بھاگوت

موہن بھاگوت نے کہا کہ کچھ عناصر ہندوستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر اس کے عروج سے خوفزدہ ہیں، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو خدشہ ہے کہ اگر بھارت نے بڑے پیمانے پر ترقی کی تو ان کے کاروبار بند ہو جائیں گے، ایسے عناصر ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے اپنی تمام تر طاقت استعمال کر رہے ہیں۔ وہ منصوبہ بند حملے کر رہے ہیں، خواہ وہ فزیکل ہوں یا مائیکرو۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، بیشتر علاقوں میں اے کیو آئی 400 کے پار، لوگوں کو سانس لینے میں شدید پریشانی

آلودگی کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے راحت کی…

57 minutes ago

Ukraine Launches Massive Drone Attack on Russia: یوکرین کا روس پر بڑا حملہ، رات بھر میں داغے 1200 ڈرون، روس نے بھی کیا جوابی حملہ

روسی وزارت دفاع کے دعوے کے مطابق، اس کی فضائی دفاعی افواج نے یوکرین کے…

2 hours ago

Weather update today: اگلے 10 گھنٹوں میں کئی ریاستوں میں موسم بدلے گا، بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ، دہلی میں کیسا رہے گا موسم؟

ملک کی راجدھانی دہلی میں آج جزوی طور پر بادل چھائے رہنے اور بعض مقامات…

3 hours ago

Shantanu Sinha Biswas: کولکاتا پولیس کے سابق ڈی سی پی شانتنو سنہا بسواس پر ای ڈی کا شکنجہ، 2.78 کروڑ کی جائیدادیں اٹیچ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ اور جبری وصولی کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سابق…

11 hours ago