قومی

Social media trolls target Vikram Misri and his daughter: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر سوشل میڈیا ٹرولز نے وکرم مسری اور ان کی بیٹی کو بنایا نشانہ، خارجہ سکریٹری کو کرنا پڑا اپنا اکاؤنٹ لاک

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر چند جنگ کے بھوکے شرپسند عناصر کی جانب سے سکریٹری خارجہ وکرم مسری اور ان کی بیٹی کو نشانہ بنایا گیا اور انھیں گالیاں دی گئیں۔ اس سے دلبرداشتہ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے اپنا ’ایکس‘ اکاؤنٹ لاک کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ وکرم مسری چارہ دن تک جاری رہنے والی ہند-پاک فوجی کشیدگ کے درمیان حکومت کا چہرہ تھے اور انھوں نے ہی ملک کو حکومت کے فیصلوں اور کارروائیوں کی خبر دی۔

ٹرولز نے وکرم مسری کو گالیاں دینے کے ساتھ ان کی بیٹی کو بھی نہیں بخشا

تاہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا ٹرول نے وکرم مسری کو ہی نشان بناتے ہوئے انھیں ’’غدار‘‘ اور ’’ملک کا سودا کرنے والا‘‘ قرار دیا۔ صرف اتنے پر ہی بس نہیں، بلکہ بدتمیزی کی حد پار کرتے ہوئے کچھ شرپسند عناصر نے وکرم مسری کی بیٹی کو بھی نشانہ بنایا اور گندی گالیاں دیں۔ اس درمیان وکرم مسری نے اپنا ’ایکس‘ اکاؤنٹ لاک کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ وکرم مسری نے 15 جولائی 2024 کو ہندوستان کے خارجہ سکریٹری کے طور پر چارج سنبھالا۔ 1989 بیچ کے انڈین فارن سروس (IFS) افسر وکرم مسری نے وزارت خارجہ میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ، نئی دہلی میں وزیر اعظم کے دفتر میں اور یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیاء میں بیرون ملک مختلف ہندوستانی مشنوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

اویسی نے کہا-ایک مہذب اور محنتی سفارت کار ہیں وکرم مسری

دریں اثنا اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے وکرم مسری کو نشانہ بنانے والے ٹرولز پر سخت تنقید کرتے ہوئے وکرم مسری کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ اویسی نے لکھا ’’وکرم مسری ایک مہذب اور ایماندار محنتی سفارت کار ہیں جو ہماری قوم کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ ہمارے سول سرونٹ ایگزیکٹو کے تحت کام کرتے ہیں اور انھیں ایگزیکٹو / یا وطن عزیز (پیارے ملک) کو چلانے والی کسی سیاسی قیادت کے ذریعے لیے گئے فیصلوں کے لیے مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔‘‘

وہیں متحدہ عرب امارات اور مصر میں ہندوستان کے سابق سفیر اور آسٹریلیا میں ہائی کمشنر نودیپ سوری نے بھی وکرم مسری کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ دیکھنا تکلیف دہ ہے کہ ٹرول سکریٹری خارجہ اور ان کے خاندان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے نمائندہ رہے ہیں، لیکن یہ ہمارے معاشرے کے ایک طبقے کے خون ریزی پسندوں کے لیے کافی نہیں ہے۔ نہایت شرمناک!‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

7 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

8 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

8 hours ago