قومی

Indian Meteorological Department weather forecast: ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں کئی ریاستوں میں آندھی اور بارش کا امکان

دہلی-این سی آر میں ہفتہ کو موسم کافی سہانا ہو گیا تھا۔ شام کو اچانک آئی آندھی اور بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پری مانسون بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ دہلی میں بارش ہونے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری تک اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ گیا۔ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ دہلی، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں آج بھی آندھی طوفان کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 مئی تک شمال مغربی، مشرقی اور جنوبی اور شمالی ہند میں پری مانسون کا دور رہ سکتا ہے۔ اس دوران کئی ریاستوں میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی-طوفان آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس طرح کے موسم کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کی صلاح دی ہے۔ ساتھ ہی لُو چلنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ 15 مئی کے بعد شمالی ہند میں بارش کے آثار ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پری مانسون کے بعد شدید لُو چلنے کا امکان ہے۔ اتر پردیش میں 14 سے 16 مئی کے درمیان، بہار میں آج سے ہی لُو چلنے کے آثار ظاہر کیے گئے ہیں۔ جھارکھنڈ اور اوڈیشہ میں 11 سے 14 مئی کے درمیان لُو چل سکتی ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور آسام میں لُو چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 12-11 مئی کو دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش میں بارش کے ساتھ آندھی طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں گرج، تڑپ اور 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے۔ وہیں اتر پردیش کے کئی ضلعوں میں 11 مئی، 12 مئی کو راجستھان میں بارش ہو سکتی ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے 15 مئی تک پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں بارش ہونے کی بات کہی ہے۔ پوروانچل کے کچھ ضلعوں میں 15 اور 16 مئی کو بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جنوبی ہند کی ریاستوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان ریاستوں میں گرج تڑپ کے ساتھ 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور پری مانسون والی بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آندھرا پردیش، ینم، تلنگانہ، کرناٹک، پڈوچیری میں 14 اپریل تک بارش ہو سکتی ہے ہے۔ 13 اور 14 مئی کو تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بارش کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Washington DC Shooting: وائٹ ہاؤس کے قریب اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی، علاقے میں خوف و ہراس

وائٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع لوگن سرکل میں ہونے والی فائرنگ میں…

3 minutes ago

Karnataka Government Directions: کرناٹک حکومت کی کے پی ایس سی کو انتخابات کی طرز پر امتحان کرانے کی ہدایت

319 گزٹیڈ پروبیشنر عہدوں کے لیے 15 نومبر کو ریاست بھر میں ہوگا ابتدائی امتحان،…

32 minutes ago

Youth Olympic: یوتھ اولمپکس، امبیڈکر میتئی کا ’گولڈن پنچ‘، باکسنگ میں ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر رقم کی تاریخ

سمر یوتھ اولمپکس 2026 میں جمعرات کو ہندوستانی باکسر لیرینلاکپام امبیڈکر میتئی نے تاریخ رقم…

60 minutes ago

Birsa Munda Anniversary: برسا منڈا کی 151ویں جینتی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب ملک بھر کے 500 مقامات پر ہوگا براہِ راست نشر

قبائلی مجاہدِ آزادی بھگوان برسا منڈا کی 151ویں جینتی کے موقع پر احمد آباد میونسپل…

2 hours ago

India-South Africa Strategic Partnership: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا جائزہ، خارجہ دفاتر کی 12ویں مشاورت منعقد

مشاورت کے دوران دونوں ممالک نے اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔…

2 hours ago