بھارت ایکسپریس۔
مغربی بنگال کے سندیشکھلی میں خواتین کی جانب سے احتجاج جاری ہے ۔ خواتین نے ترنمول کانگریس کے لیڈروں پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے ۔ اسی درمیان مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے وزریر اعلی ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا، ’’بنگال کے سندیشکھلی میں کچھ خواتین نے میڈیا سے خطاب کیا اور بنگالی زبان میں اپنے غم کا اظہار کیا۔ میں بنگالی کا ہندی میں ترجمہ کر رہا ہوں۔ خواتین نے ٹی ایم سی کے غنڈوں کے بارے میں کہا کہ وہ گھر گھر جا کر دیکھتے تھے کہ کس گھر کی عورت خوبصورت ہے۔ عمر میں کون چھوٹی ہے؟ خواتین بنگالی میں صحافیوں کو بتا رہی ہیں کہ ان کے شوہروں کو تب ٹی ایم سی کے غنڈوں نے کہا تھا کہ آپ کی بیوی پر آپ کا کوئی حق نہیں ہے۔
اسمرتی ایرانی نے مزید کہا کہ ٹی ایم سی کے غنڈے خواتین کو لے جاتے تھے اور انہیں رہا نہیں کرتے تھے ۔ بنگال سندیشکھلی کی دلت ،کسان ،پسماندہ طبقات اور ماہی گیر طبقہ کی خواتین نے اپنی مظلومیت کا اظہار کیا ہے ۔
اسمرتی ایرانی کیا بولیں
اسمرتی ایرانی نے دعوی کیا ہے کہ ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی ہندوؤں کے خلاف ظلم و ستم کرنے کے لئے جانی جاتی ہیں، ٹی ایم سی لیڈران شادی شدہ ہندوں خواتین کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اور ٹی ایم سی کے دفتر میں ان کے ساتھ جسنی زیادتی کی گئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا اس ملک کے باشندہ ہونے کے ناطے ہم اس اہم اور غیر معمولی صورتحال ہر خاموش رہ سکتے ہیں۔ ہر کوئی یہ سوچ رہا تھا کہ شیخ شاہجہاں کون ہے؟جب ممتا بنر جی کو اس اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ شیخ شاہجہاں کہاں ہیں؟
کیا ہے معاملہ؟
سندیشکھلی میں خواتین گزشتہ کئی ایام سے احتجاج کر تے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ مقامی ٹی ایم سی لیڈر شیخ شاہجہاں اور ان کے گروپ کے ارکان نے ان کے ساتھ جنسی زیاتی کی ہے ۔اس کے علاوہ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
اسمرتی ایرانی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلا تاخیر ملزم شیخ شاہجہاں کو گرفتار کیا جائے،بتایاجارہا ہے کہ شیخ شاہجہاں اس وقت فرار ہوگیا جب مبینہ روشن گھوٹالہ معاملہ میں اس کے گھر پر ای ڈی کے افسرن جب چھاپہ ماری کرنے گئے تھے تو شاہجہاں کے حامیوں نے ان پر حملہ کردیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…