قومی

Smartphone prices on the rise: دنیا بھر میں اسمارٹ فون ہوئے مہنگے،مہنگائی کے باوجود خریداری عروج پر، ایپل اور سیمسنگ کو سب سے زیادہ فائدہ

نئی دہلی :دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، مگر اس کے باوجود یوزر کی خریداری میں کوئی کمی نہیں آئی۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق 2025 کی آخری سہ ماہی میں عالمی سطح پر فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کی اوسط قیمت پہلی بار 400 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ اگر اس رقم کو بھارتی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ تقریباً 37 ہزار روپے بنتی ہے، جو ایک وقت میں اسمارٹ فون کے لیے پریمیم قیمت تصور کی جاتی تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب دنیا بھر میں فروخت ہونے والا ہر اسمارٹ فون اوسطاً 37 ہزار روپے کا ہو چکا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے باوجود یوزر بڑی تعداد میں نئے فون خرید رہے ہیں۔ کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2025 کے درمیان عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ کا ریونیو 135 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، جو کسی ایک سہ ماہی کا اب تک کا سب سے زیادہ ریونیو ہے۔ سالانہ بنیاد پر اس میں 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ اسی مدت کے دوران اسمارٹ فون شپمنٹ میں بھی 4 فیصد کی بڑھوتری دیکھی گئی۔ یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ یوزر نہ صرف زیادہ فون خرید رہے ہیں بلکہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم خرچ کرنے کو بھی تیار ہیں۔ ماہرین کے مطابق یوزر کا رجحان اب تیزی سے پریمیم اسمارٹ فونز کی جانب بڑھ رہا ہے۔ آسان قسطوں، فنانسنگ آپشنز اور ایکسچینج آفرز نے مہنگے فون خریدنا مزید آسان بنا دیا ہے۔ اسی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کے باوجود مارکیٹ میں طلب برقرار ہے اور فروخت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اس بدلتے رجحان کا سب سے زیادہ فائدہ ایپل کو ہوا ہے، جو ریونیو کے معاملے میں سب سے آگے نکل چکی ہے۔ آئی فون 17 سیریز کی زبردست مانگ کے باعث کمپنی کا ریونیو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد بڑھا ہے۔ چین، شمالی امریکہ اور لاطینی امریکہ میں آئی فون 17 سیریز کی فروخت خاصی مضبوط رہی ہے۔ اس سیریز کے سب سے مہنگے ماڈل آئی فون 17 پرو میکس کی بھی زبردست ڈیمانڈ ہے، جس سے ایپل کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب سیمسنگ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ سالانہ بنیاد پر اس کی فروخت کے حجم میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر سام سنگ کی گلیکسی اے سیریز کو لاطینی امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کے کچھ حصوں میں زبردست مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ مجموعی طور پر عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں یہ رجحان واضح ہے کہ قیمتیں بڑھنے کے باوجود یوزر کی دلچسپی کم نہیں ہوئی بلکہ مہنگے اور جدید فونز کی مانگ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Saudi Arabia bows to the Houthis: حوثیوں کے سامنے سعودی عرب نے گھٹنے ٹیک دیے؟ جنگ روکنے کے لیے 1 بلین ڈالر کی پیشکش

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان…

39 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی اور لیکٹنسٹین کے شہزادے الوئس کی حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم…

1 hour ago

Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ

سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…

3 hours ago

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

4 hours ago