جنوری کے آخری دنوں میں شمالی ہند کا موسم ایک بار پھر کروٹ بدل چکا ہے۔ کہیں گھنا کہرا معمولاتِ زندگی کو سست کر رہا ہے تو کہیں سرد پچھوا ہواؤں نے کپکپی میں اضافہ کر دیا ہے۔ پہاڑی ریاستوں میں برفباری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جب کہ میدانی علاقوں میں سردی اور دھند کا بیک وقت اثر دیکھا جا رہا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کئی ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک موسم سے راحت ملنے کے امکانات کم ہیں۔ دہلی اور این سی آر میں سرد لہر کا اثر نمایاں ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سیلسیس کے آس پاس برقرار ہے۔ گھنے کہرے کے باعث سڑک، ریل اور ہوائی ٹریفک متاثر ہو رہی ہے، جب کہ فضائی آلودگی کی سطح بھی بڑھ کر درمیانے سے خراب درجے میں پہنچ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے آغاز میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے امکانات ہیں، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
اتر پردیش میں اگرچہ موسم خشک ہے، مگر کوہرے نے لوگوں کی مشکلات کم نہیں ہونے دیں۔ لکھنؤ، نوئیڈا، غازی آباد اور آس پاس کے علاقوں میں صبح کے وقت حدِ نگاہ 100 سے 500 میٹر تک محدود رہی۔ یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 31 جنوری کے بعد نیا مغربی disturbance فعال ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں یکم سے تین فروری کے درمیان ہلکی سے درمیانی بارش اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
بہار میں سرد ہواؤں اور گھنے کہرے کے باعث درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پٹنہ سمیت 18 اضلاع میں گھنا کوہرا چھایا رہا، جس پر یلو الرٹ جاری ہے۔ اگرچہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی امید ہے، تاہم 3 فروری کو بعض اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ہماچل پردیش میں شملہ، کُفری اور منالی جیسے علاقوں میں سردی مزید بڑھنے والی ہے۔ بلند علاقوں میں ہلکی سے بھاری برفباری کی وارننگ دی گئی ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث سڑکیں بند ہونے، بجلی کی فراہمی متاثر ہونے اور پھسلن بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اتراکھنڈ میں فی الحال دھوپ کے باعث دن کے وقت کچھ راحت ہے، مگر صبح اور شام کی ٹھنڈ برقرار ہے۔ آنے والے مغربی disturbance کے اثر سے بلند علاقوں میں بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔ پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں بھی شدید سردی اور کوہرا جاری ہے، جس سے فصلوں اور ٹریفک پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ جموں و کشمیر میں شدید برفباری کے باعث کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے اور پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ برقرار ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوہرے اور سردی کے پیش نظر احتیاط برتیں، صبح و شام سفر سے بچیں، گرم کپڑے استعمال کریں اور موسم کی تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بالی ووڈ اداکار راج پال یادو کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آرہی ہیں۔…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم…
سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…
انڈیگو نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف)…
بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی تنظیم سمادھان ابھیان…
2026 کے نوبیل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر کو میڈیسن کے انعام کا اعلان…