قومی

Sambhal News:یوپی کے سنبھل میں سماجودی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کے گھر پر سخت سیکورٹی میں نیا ‘بجلی میٹر’ کیا گیا نصب

نئی دہلی: محکمہ بجلی کی ٹیم بھاری پولس فورس کے ساتھ اتر پردیش کے سنبھل سے سماجودی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کے گھر پہنچی اور ان کے گھر پر بجلی کا نیا میٹر لگا یا گیا ہے۔ محکمہ بجلی کی ٹیم کے ساتھ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شریش چندر اور سی او انوج چودھری کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری بھی سماجودی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کے گھر پر موجود تھی۔ اس دوران جب اے ایس پی شریش چندر سے پوچھا گیا کہ اتنی پولیس فورس یہاں کیوں پہنچی ہے تو انہوں نے بتایا کہ پولس فورس کو صرف بجلی ملازمین کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

بجلی چوری کے معاملے پر اے ایس پی نے کہا کہ اس بارے میں محکمہ بجلی کے ملازمین ہی بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیپا سرائے علاقہ میں لا اینڈ آرڈر کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم یہاں آئے ہیں۔ سماجودی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے رشتہ داروں نے بھی اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔

سنبھل میں بجلی چوری کے خلاف جاری ہے مہم 

سنبھل میں پچھلے کچھ دنوں میں بجلی چوری کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے اب تک 1200 سے زیادہ کیس درج کیے ہیں۔ سنبھل میں، پولس اور انتظامیہ بجلی محکمہ کی ٹیموں کے ساتھ بجلی چوری کے واقعات کو روکنے کے لیے مسلسل مہم چلا رہی ہے۔ سنبھل میں 46 سال سے بند مندر بجلی چوری کی جانچ کے دوران چھاپے کے دوران برآمد ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

36 minutes ago

WPL 2027 Auction: کون ہیں 15 سالہ اوما کاشوی؟ ڈبلیو پی ایل نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بنیں

اوما بلے اور گیند دونوں سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت…

2 hours ago