-بھارت ایکسپریس
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج سنگرولی ضلع میں 25 ہزار 412 بے گھرغریب خاندانوں میں مفت زمین کی تقسیم اسکیم میں مفت پلاٹ کی تقسیم اور مکھیہ منتری کسان کلیان یوجنا میں ریوا ڈویژن کے 6 لاکھ 78 ہزار 408 استفادہ کنندگان کے کھاتوں میں 135 کروڑ 68 لاکھ روپئے سنگل کلک کے ذریعہ منتقل کئے۔ ساتھ ہی 35 کروڑ 7 لاکھ روپئے کی لاگت والے برگواں-بیڑھن مارگ میں صرف کراسنگ آراوبی، 248 کروڑ 27 لاکھ روپئے کی لاگت سے بننے والے گورنمنٹ میڈیکل کالج، مائننگ انجینئرنگ کالج کی عمارتیں 60 کروڑ 30 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیرکی جائیں گی۔ گرام ہرررواہ بیڑھن میں 33 کروڑ روپئے اور چکریا میں 31 کروڑ 40 لاکھ روپئے کی لاگت والے سی ایم رائزاسکول کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
مرکزی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ چوہان کی دعوت پرغریبوں کی فلاح وبہبود سے متعلق اس پروگرام میں آنے کے بعد میں جو منظر دیکھ رہا ہوں وہ شاندار ہے۔ میں یہاں جو عوامی سیلاب دیکھ رہا ہوں، اس کا میں تصور نہیں کررہا تھا۔ وزیراعلیٰ چوہان کو عوام سے مسلسل آشیرواد ملا ہے۔ وہ زمین سے جڑکر کام کرنے والے لیڈر ہیں۔ جیسے ہمارے وزیر اعظم نریندرمودی ہیں، ویسے ہی وزیر اعلیٰ اشوک چوہان ہیں۔ مرکز اور ریاست کے لئے غریبوں کی فلاح و بہبود ہی منتر ہے اور یہ ہمارا عزم بھی ہے۔ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرنا ان کی فطرت ہے۔
مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں غریب خاندانوں کو رہائش کے لئے مفت میں زمین الاٹ کرکے بہت نیک کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انرجی ہب سنگرولی ضلع کے 25 ہزار سے زیادہ خاندانوں کو مفت رہائشی پلاٹ دستیاب کرانا شاندار کام ہے۔ وزیراعلیٰ چوہان کی غریبوں کے فلاح وبہبود کے تئیں عزائم سے ہی یہ عظیم کام ممکن ہوا ہے۔
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سال 2024 آتے آتے ہرغریب خاندان کو سر پر چھت مل جائے گا۔ ہر خاندان کو گھر میں ہی پینے کا پانی ملنے لگے گا۔ ہر فیملی کھانا پکانے کے لئے گیس سلینڈر کا استعمال کرنے لگے گی۔ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ پوری دنیا میں آیوشمان بھارت جیسی اسکیم نہیں ہے۔ اس اسکیم میں غریب فیملی کو 5 لاکھ روپئے تک مفت علاج کی سہولت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جو کہتی ہے، وہ کرکے دکھاتی ہے۔ وزیراعظم مودی ہر سال کسان کے بینک اکاؤنٹ میں 6 ہزار روپئے پہنچا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ اشوک چوہان اضافی 4 ہزار روپئے کسان کے اکاؤنٹ میں پہنچا رہے ہیں۔
وزیراعظم مودی کی قیادت میں ایک ترقی یافتہ ملک کی تعمیر
وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ قوم کی تعمیر ہو رہی ہے۔ مرکزی وزیردفاع کی قیادت میں ہماری ہندوستانی فوج ہربحران سے نمٹنے کے لئے تیارہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو نہیں چھیڑیں گے اوراگر کوئی چھیڑتا ہے تو اسے نہیں بخشیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی قابلیت کی وجہ سے ہے کہ یوکرین بحران کے دوران ہمارے 30 ہزاربچے ہندوستان کا ترنگا لے کربحفاظت واپس آئے۔
ترقی کی دوڑ میں سنگرولی پیچھے نہیں رہے گا
وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ سنگرولی ضلع کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ سنگرولی ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہیں رہے گا۔ یہ پاورہاؤس مدھیہ پردیش کی ترقی کا انجن بنے گا۔ سنگرولی- جلد ہی ریوا-جبل پور صنعتی کارویڈور بھی تعمیر کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ آج سنگرولی میں میڈیکل کالج کے ساتھ مائننگ انجینئرنگ کالج کا بھی سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ مائننگ انجینئرنگ کالج کے ساتھ انرجی کالج بھی شروع کیا جائے گا، جس سے ہنرمندی کے ساتھ مقامی نوجوانوں میں روزگارکے مواقع بڑھیں گے۔
غریبوں کی زندگی سنوارنے کی مہم
شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں غریبوں کی زندگی سنوارنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ غریب طبقے کے لئے راشن، تعلیم، صحت، رہائش، روزگار کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ آج سنگرولی ضلع کے 25 ہزار سے زیادہ غریب بے گھر خاندانوں کو مفت میں رہائشی پلاٹ دیئے جا رہے ہیں۔ ساتھ ریوا ڈویژن کے 6 لاکھ 78 ہزار سے زیادہ کسان ہولڈرس کے اکاؤنٹ میں 135 کروڑ 68 لاکھ روپئے پہنچائے گئے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…