Sonu Nigam Attacked: شیو سینا (اُدھو ٹھاکرے دھڑے) کے ایم ایل اے پرکاش فتارپیکر ( Prakash Phaterpekar) کے بیٹے سوپنل فتارپیکر نے پیر کی شام ممبئی کے چیمبور میں ایک کنسرٹ کے دوران گلوکار سونو نگم اور ان کی ٹیم پر حملہ کردیا ۔اس حملہ کے بعد سونو نگم کو فوراً اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ان کی ٹیم کے کچھ لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ سونو نگم ٹھیک ہیں۔ حملے کے وقت ان کے باڈی گارڈ نے ان کی جان بچائی ۔
سونو نگم نے کہاکہ میں ٹھیک ہوں ، لیکن میرے بھائی (ربانی خان )کو چوٹیں آئی ہیں۔ میرے باڑی گارڈ کو بھی چوٹ لگی ہے ۔ ربانی ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے عظیم گلوکار مرحوم استاد غلا م مصطفی خان کے بیٹے ہیں۔ اس سارے واقعے میں سب سے زیادہ چوٹ غلام مصطفی خان صاحب مرحوم کے بیٹے ربانی خان کو آئی ہے۔یہ پورا معاملہ کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایم ایل اے فاترپیکر کے بیٹے سوپنل فاترپیکر(Swapnil Phaterpekar) نے گلوکار کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ انکار کے بعد بھی وہ اپنے اصرار پر ڈٹا رہا۔ سونو نگم کی ٹیم نے انہیں نہیں پہچانا۔ سوپنل اور ان کے حامیوں نے سیلفی دینے سے انکار پر سونو نگم اور ان کی ٹیم پر حملہ کیا۔
بالی ووڈ کے مشہور گلوکار سونو نگم اور ان کے دوستوں پر مبینہ طور پر ایک میوزک پروگرام کے دوران حملہ ہوا ہے۔ اس معاملے میں شیوسینا ایم ایل اے کے بیٹے پر الزام لگایا گیا ہے۔ سونو نگم پیر کو ممبئی کے چیمبور میں پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران ان کی ٹیم پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ان کے قریبی دوست ربانی خان شدید زخمی ہوئے۔
استاد غلام مصطفی خان کے سب سے بڑے بیٹے مرتضی نے کہا کہ فنکاروں کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ وہ سیاست میں شامل نہیں ہے۔ میں خدا کا شکر گزار ہوں کہ میرا بھائی ٹھیک ہے۔
‘مجھے بچانے آئے 2 لوگوں کو دھکا دیا’
وہیں اس پورے معاملے پر سونو نگم کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کنسرٹ کے بعد میں اسٹیج سے نیچے آرہا تھا کہ ایک شخص سوپنل پرکاش نے مجھے پکڑ لیا۔ پھر اس شخص نے ہری اور ربانی کو دھکا دیا، جو مجھے بچانے آئے تھے۔ میں سیڑھیوں پر گر پڑا۔ میں نے شکایت درج کروائی تاکہ لوگ زبردستی سیلفی لینے اور جھگڑے کرنے کے بارے میں نہ سوچیں۔
– بھارت ایکسپریس
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…