-بھارت ایکسپریس
New earthquake: ترکیہ اور شام کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ ترکی میں6 فروری( 14 دن) کے بعد پیر20 فروری کو ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اطلاعات کے مطابق اس زلزلے سے 3 افراد ہلاک اور 213 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ زلزلہ ترکیہ کے جنوبی صوبے ہاتائے میں آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور ہر طرف کہرام مچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ترکیہ اور شام میں 14 روز بعد ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے
انادولو ایجنسی نے ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکیہ کے جنوبی صوبے ہاتائے میں ایک بار پھر زلزلہ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 200 سےزائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے پیر کے روز صوبہ ہاتائے کا دورہ کیا اور کہا کہ ان کی حکومت اگلے ماہ کی شروعات میں زلزلے سے تباہ ہونے والے علاقے میں تقریباً 200,000 نئے مکانات کی تعمیر شروع کر دے گی۔
ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 41,156 ہو گئی ہے۔ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 44,844 سے زاہد ہوچکی ہے۔ زلزلے سے متاثرہ بیشتر علاقوں میں سرچ آپریشن جارہی ہے۔دنیا بھر کے ممالک ترکیہ اور شام میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن چلا رہے ہیں۔ زلزلہ متاثرین کو عارضی پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے۔ترکیہ اور شام کے اس تباہ کن زلزلے میں لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…