قومی

Sikkim bans firecrackers: سکم میں دیوالی کے پیش نظر آتش بازی اور سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی، ماحول دوست جشن کی اپیل، شہریوں کو متبادل سرگرمیوں کی ترغیب

گینگٹوک— سکم پولوشن کنٹرول بورڈ نے ہفتہ کو دیوالی سے قبل ریاست میں تمام قسم کی آتشبازی (صوتی اور روشنی خارج کرنے والی) کی تیاری، فروخت اور پھوڑنے پر پابندی عائد کر دی۔ دیوالی اس سال 20 اکتوبر کو منائی جائے گی۔

ماحول دوست جشن کی ہدایت

پولوشن کنٹرول بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آتش بازی اور سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے پرہیز کریں۔ بورڈ نے مشورہ دیا کہ عوام روشنی کی نمائش یا دیگر ماحول دوست سرگرمیوں کے ذریعے جشن منائیں، تاکہ ماحولیاتی نقصان سے بچا جا سکے۔

دیگر علاقوں میں صورتحال

دریں اثنا علی گڑھ میں دیوالی کے لیے آتشبازی مارکیٹ سج گئی ہے اور لوگ خریداری کے لیے آہستہ آہستہ مارکیٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ نمائی گراؤنڈ علی گڑھ میں مختلف قسم کی آتش بازی دستیاب ہیں جن میں خاص طور پر ’’آپریشن سندور‘‘ اور بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کے نام پر بنی آتشب ازی کی فروخت تیز ہے۔

دہلی-این سی آر میں سپریم کورٹ کی رعایت

15 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی خطے دہلی میں پہلے سے عائد پوری پابندی میں نرمی کی اور گرین آتشبازی کی فروخت اور استعمال کی اجازت دی۔ شرط یہ کہ مقررہ ضوابط کی پابندی کی جائے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کے ونود چندر کی بنچ نے فیصلہ دیا کہ گرین آتشبازی صرف 18 سے 20 اکتوبر تک فروخت کی جاسکتی ہے اور پھوڑی جا سکتی ہیں۔ پٹاخے جلانے کے اوقات صبح 6 تا 7 اور شام 8 تا 10 بجے تک محدود ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ یہ رعایت صرف ٹیسٹ کیس کی بنیاد پر دی گئی ہے اور مخصوص مدت تک محدود ہے۔ عدالت نے کہا کہ جشن میں توازن پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ کو نقصان نہ پہنچے اور جشن معتدل طریقے سے منایا جائے۔ عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ’’ہمیں متوازن رویہ اختیار کرنا ہوگا، متضاد مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جشن کی اجازت دینی ہوگی اور ماحولیاتی تحفظ کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

9 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

10 hours ago