الیکشن کمیشن
نئی دہلی: راہل گاندھی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے ’ووٹ چوری‘ کے سنگین الزامات پر الیکشن کمیشن نے سختی دکھائی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پورے معاملے کی جانچ کے لیے راہل گاندھی سے حلف نامہ طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر راہول گاندھی کو اپنے تجزیے پر بھروسہ ہے اور وہ الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کو سچ مانتے ہیں تو انہیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے حلف نامہ پر دستخط کرنے چاہئیں۔ کمیشن نے کہا کہ اگر راہل گاندھی اس حلف نامہ پر دستخط نہیں کرتے ہیں تو اس کا سیدھا مطلب ہوگا کہ انہیں اپنے تجزیے اور اس کی بنیاد پر لگائے گئے الزامات پر یقین نہیں ہے۔ ایسے میں انہیں الیکشن کمیشن پر لگائے گئے ’بے ہودہ الزامات‘ کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔
’’راہل گاندھی کے پاس صرف دو راستے‘‘
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ راہل گاندھی کے پاس اب صرف دو ہی راستے ہیں، یا تو حلف نامہ پر دستخط کرکے اپنے الزامات کو ثابت کریں یا پھر بے بنیاد الزامات لگانے پر ملک سے کھلے عام معافی مانگیں۔
راہل نے الیکشن کمیشن پر لگائے سنگین الزامات
آپ کو بتا دیں کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ مل کر انتخابات میں دھاندلی کر رہا ہے اور جمہوریت کو کمزور کر رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے آئین کی بنیاد ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کے اصول پر ہے۔ اس لیے جب انتخابات ہوتے ہیں تو سب سے اہم سوال یہ ہوتا ہے کہ کیا صحیح لوگوں کو ووٹ ڈالنے دیا جا رہا ہے؟ کیا ووٹر لسٹ میں فرضی نام جوڑے جا رہے ہیں؟ کیا ووٹر لسٹ درست ہے؟
انتخاب کی کوریوگرافی بھی پانچ نکات میں شامل
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے لوگوں میں شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے پانچ اہم نکات سامنے رکھے اور کہا کہ بی جے پی کو کبھی بھی اینٹی انکمبنسی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ بی جے پی کو غیر متوقع اور بڑی جیت مل جاتی ہے۔ اوپینین پول اور ایگزٹ پول بار بار غلط ثابت ہو جاتے ہیں۔ میڈیا کی طرف سے تیار کیا گیا ماحول اور انتخابی پروگرام کو سوچ سمجھ کر کوریوگراف کرنا بھی ان پانچ نکات میں شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے دوران این ایس…
میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ گجرات میں بیلٹ پیپر سے…
اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…
وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…