قومی

Karnataka Assembly Election Results 2023: سدارمیا یا ڈی کے شیو کمار: کرناٹک میں الیکشن جیتنے کے بعد کون ہوسکتا ہے کانگریس میں وزیراعلیٰ کا چہرہ

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں کانگریس واضح اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ کرناٹک کی مکمل تصویرکچھ ہی دیر میں صاف ہوجائے گی۔ لیکن ابتدائی رجحانات جیسے جیسے آگے بڑھ رہے ہیں، اس میں کانگریس مزید مضبوط ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

 حالانکہ تقریباً 44 سیٹوں پرووٹوں کا فرق ایک ہزار سے کم ہے۔ حالانکہ کانگریس 118 سیٹوں سے زیادہ پرسبقت بنائے ہوئے ہے۔ جبکہ 224 نشستوں والے کرناٹک اسمبلی میں اکثریت کے لئے 113 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ اس طرح سے کانگریس اپنے دم پر حکومت بناتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اب اس درمیان سب سے بڑا سوال یہ سامنے آرہا ہے کہ اگر کانگریس حکومت بناتی ہے تو پھروزیراعلیٰ کا چہرہ کون ہوگا۔ کیونکہ ایک طرف سابق وزیراعلیٰ سدارمیا دعویدار ہیں تو دوسری طرف کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیو کمار مضبوط دعویدار ہیں۔

قیاس آرائیوں کے درمیان جب سابق وزیراعلیٰ سدارمیا سے وزیراعلیٰ کی دعویداری سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بڑی بات کہی ہے۔ سدارمیا سے پوچھا گیا کہ ان کے اور ڈی کے شیو کمار کے درمیان کوئی نا اتفاقی نہیں تو نہیں ہے، اس کے جواب میں سدارمیا کہتے ہیں کہ کانگریس نے ابھی تک اپنے وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ہاں، وہ ایک دعویدار ہیں۔

کانگریس میں روایت رہی ہے کہ پارٹی کبھی بھی نتائج سے پہلے وزیراعلیٰ کے چہرے کا اعلان نہیں کرتی ہے، خاص طور پر کرناٹک میں۔ یہ ایک بہت ہی جمہوری عمل ہے جو سالوں سے چلتا آرہا ہے۔ اگر پارٹی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آتی ہے تو پہلے منتخب کئے گئے اراکین اسمبلی اپنی رائے دیں گے، پھر پارٹی ہائی کمان فیصلہ کرے گا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

21 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

52 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago