Shubman Gill Breaks Big Record: ہنوستان کے سلامی بلے باز شبھمن گل نے ونڈے فارمیٹ میں بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نوجوان بلے باز نے نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں شاناراننگ کھیلی۔ شبھمن گل نے نہ صرف ہندوستانی اننگ سنبھالی بلکہ ایک طوفانی اننگ کھیل کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا۔ شبھمن گل نے محض 19ویں ونڈے اننگ میں 1000 رن مکمل کئے ہیں۔ اب سب سے کم اننگوں میں ہزار رن بنانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
شبھمن گل نے لگائی ڈبل سنچری
شبھمن گل نے حیدرآباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں ڈبل سنچری لگائی۔ اس نوجوان بلے باز نے 145 گیندوں میں اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ خاص بات یہ ہے کہ شبھمن گل ونڈے میں ڈبل سنچری لگانے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے روہت شرما نے ڈبل سنچری لگائی ہیں۔ سب سے پہلے یہ کارنامہ سچن تندولکر نے انجام دیا تھا۔ اس کے بعد ویریندرسہواگ اورایشان کشن نے بھی ڈبل سنچری لگائی ہے۔
شبھمن گل بنے ہندوستان کے نئے ‘رن مشین’
یہ بڑا ریکارڈ بنانے کے دوران شبھمن گل نے وراٹ کوہلی اورشکھر دھون کا ریکارڈ بھی توڑا، جنہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لئے 24 اننگ کھیلی۔ شبھمن گل نے میچ میں اپنی اننگ کا آغاز کیا تب وہ 1000 رن بنانے سے 106 رن پیچھے تھے اورانہوں نے تاریخ رقم کرنے کے لئے شاندارسنچری بنائی۔ اس فہرست میں کل ملاکرشبھمن گل ونڈے کرکٹ میں پاکستان کے امام الحق کے ساتھ مشترکہ طور پرسب سے تیزرفتار سے رن بنانے کے معاملے میں دوسرے مقام پرہیں۔ فخرزماں نے 18 اننگوں میں یہ حصولیابی حاصل کرکے فہرست میں ٹاپ پرہیں۔
سب سے تیز ہزار رن (ونڈے انٹرنیشنل)
فخرزماں (پاکستان) 18 اننگ
شبھمن گل (ہندوستان) 19 اننگ
امام الحق (پاکستان) 19 اننگ
ویوین رچرڈس (ویسٹ انڈیز) 21 اننگ
کیون پیٹرسن (انگلینڈ/آئی سی سی) 21 اننگ
جوناتھن ٹراٹ (انگلینڈ) 21 اننگ
کوئنٹن ڈی کاک (جنوبی افریقہ) 21 اننگ
بابراعظم (پاکستان) 21 اننگ
رسی وین ڈیرڈوسین (جنوبی افریقہ) 21 اننگ
ایک ہندوستانی کے ذریعہ سب سے تیز 1000 ونڈے رن
شبھمن گل – 19 اننگ
وراٹ کوہلی – 24 اننگ
شکھر دھون – 24 اننگ
نوجوت سنگھ سدھو – 25 اننگ
شرے یس ایئر – 25 اننگ
واضح رہے کہ شبھمن گل کے لئے یہ بیک ٹو بیک سنچری تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے تیسرے ونڈے میں سری لنکا کے خلاف 114 رن بناکر وراٹ کوہلی کے ساتھ ایک بڑی جیت کی بنیاد رکھی تھی۔ 23 سالہ بلے باز نے ایک بار پھر شاندار اننگ کھیلی اور بلیک کیپ گیند بازوں کی جم کر دھنائی کی۔
-بھارت ایکسپریس
کیلنڈر سال 2024 میں کل ایکویٹی سرمایہ کاری میں اس کا حصہ تقریباً 70 فیصد…
ہندوستانی ریلویز امرت بھارت ایکسپریس ورژن 2.0 متعارف کروا کر ریل کے سفر کو تبدیل…
گزشتہ تین سالوں میں جمع کیے گئے کل پی ای فنڈز تقریباً 23 بلین ڈالر…
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ…
میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں یا سرمایہ کاری شروع کرنے کا سوچ رہے…
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان آمنے سامنے ہیں۔…