قومی

شریانش موہن نے این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا، قومی اردو کونسل کے ذمہ داران نے کیا استقبال

نئی دہلی: آج قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یوایل)، نئی دہلی کے صدردفترمیں ادارے کے نئے ڈائریکٹرشریانش موہن (IRS,C & IT) کا گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا گیا۔ نومنتخب ڈائریکٹرنے کونسل کے تمام افسران و دیگرعملے سے ملاقات اورتعارفی گفتگوکی۔ اس موقع پرانھوں نے اپنا تعارف بھی پیش کیا اور کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے موجودہ کئی ذمہ داریوں کے ساتھ قومی اردو کونسل کی ذمہ داری بھی مجھے تفویض کی گئی ہے۔ میں اس ذمہ داری کو بحسن وخوبی نبھانے کے لیے پرعزم ہوں اورادارے کے تمام اراکین سے بھی یہی توقع کرتا ہوں کہ وہ محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کونسل کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ اس موقعے پر میں آپ سب سے یہی کہنا چاہوں گا کہ خوش رہیں کیونکہ ایک خوش انسان ہی ایک خوشگوار معاشرے کی تشکیل کرتا ہے۔ نیز اپنی توانائی کو ملک اور ادارے کے لیے تعمیری کاموں میں صرف کریں۔ انھوں نے ٹیم ورک کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مجروح سلطانپوری کا یہ شعر بھی پڑھا:

میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

ہندوستانی زبانوں اور ادب سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو اپنی تہذیب، شیرینی اورادبی ورثے کی گراں قدر روایت کے باعث ایک اہم زبان ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے تناظر میں اردو کی ترقی اور نئی نسل کو اس زبان سے جوڑنے کے لیے نئے مواقع اور امکانات تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کونسل کی مختلف تعلیمی، ادبی اور تربیتی اسکیموں کو مزید مؤثر بنانے اور ان کی وسیع پیمانے پر تشہیر پر زور دیا اورکہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال سے اردو زبان کو نوجوانوں، طلبہ اور عام لوگوں تک پہنچایا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ اردو کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور روزگار سے وابستہ سرگرمیوں سے جوڑنے کے لیے بھی بامعنی اقدامات کیے جانے چاہیے۔

بین الاقوامی تناظر میں انہوں نے برکس جیسے عالمی پلیٹ فارمز اور تقاریب میں ہندوستانی زبانوں اور ادب کی موجودگی بڑھانے کے امکانات کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایسے عالمی پلیٹ فارمزہندوستان کی کثیرلسانی اورتہذیبی وراثت کو بین الاقوامی سطح پرپیش کرنے کے اہم مواقع فراہم کرتے ہیں۔ اردو ادب، تراجم اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے بھی اس ورثے کوعالمی سطح پرمتعارف کرانے اوراردوکوبین الاقوامی شناخت دلانے کی کوششیں کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کونسل کی سرگرمیوں اور اسکیموں کے فوائد ملک کے زیادہ سے زیادہ علاقوں تک پہنچنے چاہئیں اوراردوزبان کو عام لوگوں، بالخصوص نوجوانوں میں مقبول بنانے کے لیے نئے اورتخلیق طریقے اختیار کیے جانے چاہیے۔ استقبالیہ تقریب کے اس موقع پر قومی اردو کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹرز، افسران و دیگر اراکین موجود رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

43 minutes ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

2 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے پاس آخری موقع، ورنہ پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ طے، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ایرانی لیڈروں  کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے سخت الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا،…

4 hours ago