قومی

Shri Ramayana Yatra: ایودھیا میں پران پرتشٹھا کے بعد اب شروع ہوئی ‘شری رامائن یاترا’، 19 دنوں تک بھکتوں کو ملک کے دورے پر لے جائیں گی ٹرینیں

Shri Ramayana Yatra: ایودھیا میں پران پرتشٹھا کے بعد اب حکومت نے بھکتوں کے لیے ‘شری رامائن یاترا’ شروع کی ہے۔ یہ سفر ٹرینوں کے ذریعے ہوگا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت میناکشی لیکھی نے اتوار 4 فروری کی شام دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے ‘شری رامائن یاترا’ کے تحت بھارت گورو ڈیلکس اے سی ٹور ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔

رامائن کال سے متعلق 9 اسٹیشنوں پر رکیں گی ریل گاڑیاں

اس موقع پر امور خارجہ اور ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے کہا کہ ہماری حکومت نے بھگوان رام کے بھکتوں کے لیے ‘شری رامائن یاترا’ شروع کی ہے۔ اس کے لیے آج سے ہی رامائن یاترا ٹرینیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ یہ یاترا رامائن سے متعلق 9 اسٹیشنوں پر رک کر 19 دن تک چلے گی۔

ہندوستان کے باہر سے آنے والے لوگوں کو رامائن کال کے مقامات دکھائے جائیں گے

‘شری رامائن یاترا’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت میناکشی لیکھی نے بھی کہا کہ ٹرین میں یاترا کرنے والے مسافر ہندوستان سے باہر کے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے لوگوں کو وہ مقامات دکھائیں گے جن کا تعلق رامائن کے دور سے ہے۔

 

اس قسم کی لگژری ٹرینیں ’شری رامائن یاترا‘ میں چل رہی ہیں۔ تاہم ان کے ٹکٹ مہنگے ہیں۔ IRCTC کی ویب سائٹ سے ٹکٹ بک کرائے جا سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

4 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

5 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

6 hours ago