قومی

MP Politics: راہل گاندھی ایک عام رکن پارلیمنٹ ہیں، ان پر زیادہ توجہ نہ دیں…’، کانگریس کے سابق ایم پی کا حیران کُن بیان

کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ لکشمن سنگھ نے کہا ہے کہ راہل گاندھی پارٹی کے ایک عام کارکن اور رکن پارلیمنٹ ہیں، انہیں زیادہ اہمیت نہیں دی جانی چاہئے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجے سنگھ کے چھوٹے بھائی لکشمن سنگھ ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے گنا میں کانگریس کے دفتر میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

جب نامہ نگاروں نے ان سے پوچھا کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جب لوک سبھا میں بیان دیتے ہیں تو ان کا چہرہ ٹی وی پر کم کیوں دکھایا جاتا ہے، سنگھ نے کہا، ’’راہل گاندھی ایک رکن پارلیمنٹ ہیں، وہ (پارٹی کے) صدر نہیں ہیں ۔ کارکن اس کے علاوہ راہل گاندھی کچھ بھی نہیں ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’آپ (میڈیا) لوگوں کو راہل گاندھی کو اتنی اہمیت نہیں دینی چاہیے اور نہ ہی ہمیں ایسا کرنا چاہیے۔‘‘

پانچ بار کے رکن پارلیمنٹ اور تین بار ایم ایل اے رہے لکشمن سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی صرف ایک ایم پی ہیں اور وہ پارٹی کے دیگر ممبران پارلیمنٹ کے برابر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آکوئی بھی شخص پیدائشی طور پر نہیں بلکہ اپنی لگن محنت سے بڑا ہوتا ہے۔ راہل گاندھی کو اتنا بڑا لیڈر نہ سمجھیں، میں بھی نہیں مانتا۔ وہ ایک عام رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ان پر توجہ دیتے ہیں یا نہیں۔”

اتوار کو جب لکشمن سنگھ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی نے خود کہا ہے کہ وہ پارٹی ورکر ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سب پارٹی کے کارکن ہیں۔‘‘ گزشتہ ماہ ہوئے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی امیدوار پرینکا پنچی نے گونا ضلع کی چاچورا اسمبلی سیٹ سے لکشمن سنگھ کو 61,000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

5 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

6 hours ago