قومی

Happy New Year 2024: کئی ممالک میں نئے سال 2024 کا شاندار استقبال، ہندوستان میں ہورہا ہے شدت سے انتظار

سال 2023 بھی ہم سے رخصت ہورہا ہے ،ایک سال کتنے نشیب وفراز کے ساتھ کتنی تیزی سے گزرا، کس نے کیا پایا اور کیا کھویا، ان تمام چیزوں کا احتساب بہت جلد ہوگا لیکن فی الحال نئے سال کے استقبال کی تیاری اور اس کو لیکر عوامی جوش وخروش اپنے شباب پر ہے ، دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاری چل رہی ہے اور کئی ممالک نے نئے سال کا استقبال کربھی دیا ہے اس میں پہلا نام نیوزی لینڈر اور آسٹریلیا کا ہے جہاں سال 2024 شروع ہوچکا ہے اور سال 2023 اپنی تمام کامیابیوں اور ناکامیوں کے ساتھ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سال نو کی تقریبات پر زوردار آتش بازی

ایک طرف بھارت میں نئے سال کی تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں تو دوسری جانب آسٹریلیا نے نئے سال 2024 کا آغاز سڈنی میں زبردست آتش بازی کے ساتھ کردیا ہے وہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے اور وہاں کےلوگوں نے نئے سال کے استقبال کی تیاری پہلے سے ہی کررکھی تھی اس لئے انہوں نے زبردست دھوم دھام اور آتش بازی کے ساتھ سال 2024 کا استقبال کیا ہے ،ویڈیو میں آپ آتش بازی دیکھ سکتے ہیں ۔

  نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا استقبال

ایک طرف ملک میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں زوروں پر ہیں تو دوسری جانب نیوزی لینڈ میں اس کا استقبال ہوچکا ہے۔نیوزی لینڈ کے  آکلینڈ نے 2024 کا استقبال آتش بازی کے ساتھ کیاہے۔وہاں بھی لوگ پہلے سے ہی نئے سال میں داخل ہونے اور جشن منانے کی تیاری کر چکے تھے اور اسی تیاری کے ساتھ نئے سال کا تمام آکلینڈ کے شہریوں نے یا پھر نیوزی لینڈ نے سال 2024 کا استقبال کیا ہے۔ویڈیو میں آپ استقبال کے دوران جشن کے مناظر دیکھ سکتے ہیں ۔

نئے سال کے موقع پر دہلی کے کناٹ پلیس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

نئے سال کے موقع پر دہلی کے کناٹ پلیس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ،پھر بھی  لوگوں کی بھیڑ جمع ہونا شروع ہوگئی ہے۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق دہلی پولیس نے نئے سال کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 10 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ دہلی پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی ہے۔ پولیس نے بارہ کھمبا روڈ پر کئی بیریکیٹنگ لگا دی ہیں۔نئے سال کی تقریبات کے پیش نظر فائر سروس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کیے گئے انتظامات پر دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہا، “ہم نے 13 نمایاں مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں نئے سال کا جشن منانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود ہوں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا آگ لگنے کے واقعے کی صورت میں فوری جواب دینے کے لیے وہاں فائر اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔

ممبئی پولیس کی بڑی کارروائی، 12 لاکھ روپے کی منشیات کے ساتھ دو تاجر گرفتار

ملک میں نئے سال کا جشن منایا جا رہا ہے، وہیں جرائم پیشہ عناصر بھی منشیات کی کھیپ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ممبئی کی کرائم برانچ یونٹ 11 نے سنتوش نگر علاقے سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے 12 لاکھ روپے کی منشیات برآمد کی۔ پولیس نے ملزم اکشے جگتاپ اور اقبال انور حسین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔نئے سال سے پہلے ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا پر لوگوں کا ہجوم بھی جمع ہوچکا ہے۔نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے ملک میں خوشی کا ماحول ہے اور لوگ اسے اپنے اپنے انداز میں منانے میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر لوگوں کی بڑی بھیڑ پہنچ رہی ہے۔

ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے نئے سال کی مبارکباد دی

ہماچل پردیش کے سی ایم سکھوندر سنگھ سکھو نے کہا کہ ہماچل پردیش کے لوگوں کو نیا سال مبارک ہو۔ ہم لوگوں کی امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کرتے ہیں۔ بجٹ میں ہم نے اعلان کیا تھا کہ ہم ہماچل پردیش کو گرین اسٹیٹ بنائیں گے،اس سمت میں آگے بڑھیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔ 

Rahmatullah

Recent Posts