Moblynching in Delhi: دہلی میں ایک شخص کو بے دردی سے پیٹے جانے کا ویڈیو ان دنوں وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ ایک نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر بے رحمی سے پیٹ رہے ہیں۔ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس شخص کو کھمبے سے باندھ کر مارا پیٹا جا رہا ہے۔ اس نوجوان کا نام ایساراحمد ہے۔ اس کی عمر 26 سال ہے، اور اس پر 10 سے 20 روپے چوری کرنے کا الزام ہے۔ ملزموں نےایسار احمد کو اس بہت ہی بری طرح سے پیٹا جس کے سبب بعد میں اس کی موت ہو گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ اب تک پولس نے اس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اایسار کو زدوکوب کرنے کے بعد سڑک کنارے چھوڑ کر وہ لوگ فرار ہو گئے۔ مقتول مزدوری کا کام کرتا تھا۔ اس کی علاوہ اس کی فیملی میں چار بہنیں اور والدین ہیں۔
چوری کے شک میں نوجوان کی گئئی پٹائی
اس واقعہ کے بعد علاقے میں لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ایسار پر چوری کا شبہ تھا ۔تو اسے پہلے پولیس کے پاس جانا چاہیے تھا۔ ایسار سے پوچھ گچھ کے بعد پولس فیصلہ کرے گی کہ اس نے چوری کی ہے یا نہیں۔ لیکن بغیر پولیس میں گئے اس طرح سے کسی کو سڑک کنارے باندھ کر پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ پولیس فی الحال اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…