اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کاروباری شیو شرما کی موت کے معاملے میں عدالت نے ماڈل شردھا دوبے سمیت تینوں ملزمین کو 10 دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے شردھا دوبے، اس کی بہن رشمی دوبے اورڈرائیور دانش کو عدالت میں پیش کیا تھا۔ سماعت کے بعد عدالت نے تینوں کوعدالتی تحویل میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔ اس سے پہلے پولیس نے تینوں ملزمین سے پوچھ گچھ کی اور سول اسپتال میں ان کا طبی معائنہ (میڈیکل چیک اپ) کرایا۔ پولیس اب شیوا شرما کی موت کے حالات اور اس معاملے میں تینوں ملزمین کے کردار کی جانچ کر رہی ہے۔
ناگپور سے لکھنؤ لائی گئی شردھا دوبے
شردھا دوبے، اس کی بہن رشمی دوبے اورڈرائیوردانش کواتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے منگل کوناگپورکے ایک اپارٹمنٹ سے گرفتارکیا تھا۔ گرفتاری کے بعد تینوں کولکھنؤلایا گیا۔ جمعرات کی صبح تقریباً 10 بجے شردھا دوبے کو حضرت گنج تھانے لے جایا گیا۔ اس دوران وہ اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کرتی نظرآئی۔ اس نے ہاتھ اٹھا کرچہرہ ڈھانپنے کی کوشش کی اورپھر تھانے کے اندرچلی گئی۔
شردھا سے 6 گھنٹے تک ہوئی پوچھ گچھ
پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اس دوران تفتیشی ٹیم نے اس سے واقعہ کے دن کے حالات اورشیوا شرما کی موت سے متعلق کئی سوالات کئے۔ اس کی بہن رشمی اورڈرائیوردانش سے بھی الگ الگ پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، پوچھ گچھ کے دوران شردھا نے پولیس کے کئی سوالات کے جواب دینے سے گریزکیا۔ وہ باربارکہتی رہی کہ اس سے نہیں بلکہ اس کے وکیل سے بات کی جائے۔ پولیس تینوں سے پوچھ گچھ کے ذریعہ واقعہ سے متعلق حقائق معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد پولیس تینوں ملزمین کوایک ہی وین میں سول اسپتال لے گئی، جہاں تقریباً 35 منٹ تک ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ سول اسپتال کے ڈائریکٹرڈاکٹرجی پی گپتا نے بتایا کہ پولیس دو خواتین اور ایک مرد کو طبی وقانونی معائنے کے لیے لائی تھی۔ پولیس کی موجودگی میں تینوں کی جانچ کی گئی اوران کی صحت سے متعلق تمام بنیادی پیمانے معمول کے مطابق پائے گئے۔ طبی معائنے کے بعد پولیس تینوں کواپنے ساتھ لے گئی۔
موبائل فون اور دیگر سامان کی فارنسک جانچ
اس معاملے میں ڈی سی پی سینٹرل ارپت وجے ورگیہ نے بتایا کہ ناگپورسے گرفتارکیے گئے تینوں ملزمین، شردھا دوبے، رشمی دوبے اوردانش کو ٹرانزٹ ریمانڈ پرلکھنؤ لایا گیا ہے۔ یہاں تفتیشی افسر اوران کی ٹیم نے تینوں سے تفصیلی پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کے قبضے سے برآمد کیے گئے موبائل فون اوردیگر سامان کوسیل کرکے فارنسک جانچ کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس اس جانچ کے ذریعے بھی معاملے سے متعلق اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
9 اکتوبرکو ہوئی تھی شیوا شرما کی موت
لکھنؤ میں 9 اکتوبرکوکاروباری شیوا شرما کی شردھا دوبے کے فلیٹ سے گرنے کے بعد موت ہوگئی تھی۔ شیوا شرما کی والدہ نے شردھا دوبے کے خلاف قتل کی ایف آئی آردرج کرائی تھی۔ اس کے بعد سے شردھا دوبے فرارتھی۔ پولیس اب اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ شیو شرما کی موت کن حالات میں ہوئی، واقعہ کے پیچھے کیا وجہ تھی اور تینوں ملزمین کا اس معاملے میں کیا کردارہے۔ عدالت کے حکم کے بعد اب شردھا دوبے، رشمی دوبے اوردانش 10 دن تک عدالتی تحویل میں جیل میں رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے نیک…
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کی صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی…
دوارکا میں 8,941 کروڑ روپے کے یمنا پروجیکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ…
اسرائیلی وزیر اعظم نے کیپٹن اسمت مچھار کو ’بھارت کا بہادر پائلٹ‘ قرار دیا۔ دونوں…
کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہم سب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھوک…
2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے…