قومی

Shinde comment case: کنال کامرا کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات، تیسرے سمن کے باوجود پولیس کے سامنے حاضر نہیں ہوئے

معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے سلسلے میں درج مقدمے کی تفتیش کے لیے ممبئی پولیس کے سامنے ہفتہ 5 اپریل کو پیش نہیں ہوئے۔

ممبئی کے کھار پولیس تھانے نے کامرا کو سمن بھیج کر اسی روز پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ تاہم، یہ تیسرا موقع تھا جب کنال کامرا سمن ملنے کے باوجود پولیس کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کامرا نے پولیس کو ایک خط بھی لکھا تھا، جس میں انہوں نے درخواست کی تھی کہ انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بیان دینے کی اجازت دی جائے لیکن پولیس نے ان کی یہ درخواست مسترد کر دی۔

نال کامرا کو تیسری بار سمن جاری کیا گیا تھا

کھار پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پولیس نے کنال کامرا کو پانچ اپریل کو پیش ہونے کے لیے تیسری بار سمن جاری کیا تھا۔ اس سے پہلے وہ دوسرے سمن پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے، جس کے بعد کھار پولیس کی ایک ٹیم ماہم میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی تاکہ ان سے رابطہ کیا جا سکے۔

ادھر، مدراس ہائی کورٹ نے کامرا کو سات اپریل تک عبوری پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ کامرا کا مستقل پتہ تمل ناڈو کا ہے۔ ان کے خلاف نندگاؤں (ناسک)، جلگاؤں اور ناسک دیہی علاقے میں تین ایف آئی آر درج کی گئی تھیں، جنہیں اب ممبئی کے کھار پولیس تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

کامرا پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک پروگرام کے دوران نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے خلاف طنزیہ تبصرہ کیا تھا۔ اس معاملے میں شیوسینا کے رکن اسمبلی مورجی پٹیل نے کھار پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ کنال کامرا نے اپنے شو میں ایک پیروڈی گانا گایا تھا، جس میں شندے پر پارٹی میں دراڑ ڈالنے کا طنز کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام کھار کے ایک ہوٹل میں موجود اسٹوڈیو میں 23 مارچ کو منعقد کیا گیا تھا۔

اسی دن شیوسینا کارکنان نے پروگرام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نہ صرف اسٹوڈیو بلکہ ہوٹل میں بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس واقعے کے بعد کامرا کے خلاف مختلف علاقوں میں مقدمات درج کیے گئے، جنہیں اب ممبئی منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔

کھار پولیس اب یہ طے کر رہی ہے کہ کنال کامرا کے خلاف مزید قانونی کارروائی کیسے کی جائے، کیونکہ وہ مسلسل پولیس کے سمن کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Asian Games 2026: بارش کے باعث چاروں کوارٹر فائنل منسوخ، سیمی فائنل میں بھارت-سری لنکا اور پاکستان-بنگلہ دیش آمنے سامنے

کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی…

28 minutes ago

Iran US War: ایران کے ساتھ ہر معاہدے کے لیے ہم تیار، امریکی نیت پر اعتماد نہیں

ٹرمپ نے اتوار کو ایکسیوس سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں اس ہفتے ایران…

58 minutes ago

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بدلاموسم کا مزاج، بارش اور تیز ہواؤں سے ٹھنڈک میں اضافہ

دہلی میں دن کے دوران مغرب -شمال مغرب کی سمت سے 15 سے 20 کلومیٹر…

1 hour ago

Satinderjit Singh, alias Goldy Brar: گولڈی برار ایف بی آئی کی ’ٹاپ 10 موسٹ وانٹڈ‘ فہرست میں شامل، گرفتاری پر 10 کروڑ روپے کا انعام

رپورٹس کے مطابق گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے درمیان اب اختلافات پیدا ہو چکے…

2 hours ago

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

11 hours ago