قومی

Shimla Sanjauli Mosque: سنجولی مسجد پر کمیٹی نے لیا یوٹرن،کہا-مسجد کو منہدم کرنے کی اجازت دے یا انتظامیہ سیل کرے

شملہ کے سنجولی علاقے میں ایک مسجد کے مبینہ غیر قانونی حصے کو منہدم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو احتجاج ہوا تھا۔ مظاہرین مسجد کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مقامی لوگ 5 گھنٹے سے زائد سڑکوں پر موجود رہے۔ اس دوران ان کی سیکورٹی اہلکاروں سے جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے بیریکیٹ بھی کھڑی کیں، تاہم مشتعل افراد نے انہیں بھی توڑ دیا۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور خواتین سمیت 10 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔اس لاٹھی چارج کے بعد شملہ میں بازار آج بند ہے ،چونکہ تاجر برادری نے بند کا اعلان کررکھا ہے۔ اس بیچ ایک بڑی خبر یہ آرہی ہے کہ  مسجد کمیٹی خود اب غیر قانونی تعمیرات کو  سیل کرنے کے مطالبے کے ساتھ سامنے آئی ہے۔کمیٹی نے میونسپل کارپوریشن کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو گرایا جائے یا اس پر قبضہ کیا جائے۔

مسجد کا وفد شملہ میونسپل کارپوریشن کمشنر بھوپیندر عطری سے ملنے سنجولی پہنچا۔ اس وفد میں مسجد تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین محمد لطیف اور مسجد کے امام اور دیگر بہت سے لوگ موجود تھے۔ وفد نے کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا ہے۔ اس میمورنڈم میں انہوں نے خود مسجد کے اس حصے کو سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جسے غیر قانونی بتایا جا رہا ہے۔یعنی انہوں نے کہا کہ مسجد کی بالائی دو منزل  وہ منہدم کرنے کو تیار ہیں ،یا جب تک معاملہ عدالت میں ہے تب تک میونسپلٹی اس کو سیل کرلے۔اور عدالتی فیصلے میں  اگر یہ حصہ غیر قانونی پایا جاتا ہے تو میونسپل کارپوریشن شملہ اسے گرا دے۔ وہ شملہ میونسپل کارپوریشن کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے۔ وفد نے کہا کہ وہ ہماچل پردیش میں بھائی چارہ اور امن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

کمیٹی نے اتفاق کیا کہ مسجد میں غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں، کمیٹی کے مطابق ہماچل میں باہری لوگ آئے ہیں اور اس کی وجہ سے ہماچل پردیش میں غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں۔  جس کے سبب ہماچل میں بھائی چارے کا ماحول بدل رہا ہے،لہذا شملہ کی مسجد کمیٹی اور وقف بورڈ نے مل بیٹھ کر غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کا فیصلہ کیاہے۔کمیٹی نے قبول کیا ہےکہ مسجد میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ جب تک عدالت کا فیصلہ نہیں آتا اس مسجد پر سیل کر لیا جائے۔اب سوال یہ ہے کہ کیا مسلم فریق کے اس یو ٹرن کے بعد یہ معاملہ تھم جائے گا، پولیس اب اس پر نظر رکھے ہوئے ہے کہ ہندو فریق مسلم کمیٹی کے فیصلے کو  کیسے لیتا ہے۔

بدھ کو ہونے والے احتجاجی مارچ کی کال شملہ کے علاقے سنجولی میں ایک مسجد کے غیر قانونی حصے کو گرانے کے مطالبے کے لیے کی گئی تھی جس پر سی ایم سکھو نے کہا کہ احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن یہ احتجاج عوامی املاک کو نقصان پہنچائے بغیر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کی سماعت مقامی میونسپل کورٹ میں ہو رہی ہے۔ قانون اپنا کام کر رہا ہے۔تعمیرات عامہ کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے کہا کہ حکومت حالات کی خرابی پر سنجیدگی سے فکر مند ہے اور تمام پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

17 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

43 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

58 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

2 hours ago