گوگامیڈی قتل کیس میں ایک نئی کاروائی یہ ہوئی ہے کہ شیام نگر کے ایس ایچ او منیش گپتا اور بیٹ کانسٹیبل مہیش کو معطل کردیا گیا ہے ، ان کے اوپر گوگامیڈی کو سیکورٹی نہ دینے یا لاپرواہی برتنے کے شک کی بنیاد پر ان دونوں کو ان کی خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔اس بیچ کرنی سینا کے صدر سکھ دیو سنگھ گوگامیڈی کے قتل کے خلاف جاری احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔ اہلیہ نے تحریری یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا ہے کہ قتل کیس میں مطلوب افراد کو 72 گھنٹے میں گرفتار کر لیا جائے گا۔
تحریری یقین دہانی پر سکھ دیو سنگھ کی اہلیہ شیلا شیخاوت نے مائیک ہاتھ میں لیا اور کہا کہ آپ کی جدوجہد رنگ لائی۔ ہمیں ابھی اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ شیام نگر پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ آخری درشن کل گوگمیڈی میں ہوگا۔ 10 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ منگل کو کرنی سینا کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ لارنس بشنوئی گینگ نے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس نے ہریانہ سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…
اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ اپوزیشن آکاشوانی بھون کے احاطے میں…
کاجل نے واضح کیا کہ انہوں نے ایسا کسی کے چھوڑ جانے یا محبت میں…
مہاراشٹر میں خشک سالی کی سنگین صورتحال پر تقریباً ایک گھنٹے تک ہوئی بات چیت،…
فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ میں ریوینا ٹنڈن کے علاوہ سابق ڈبلیو ڈبلیو ایف، جو اب…
مینوفیکچرنگ، سروس، ٹیکنالوجی اور اختراع پر مبنی شعبوں میں توسیع کو ملے گا فروغ۔ کامیاب…