قومی

Sharjeel Imam News: شرجیل امام بہار میں الیکشن لڑنے کے لئے تیار، عدالت میں دی عبوری ضمانت کی عرضی

نئی دہلی: دہلی فسادات کی سازش کرنے کے الزام میں میں ملزم بنائے گئے شرجیل امام نے بہاراسمبلی الیکشن 2025 میں حصہ لینے کے لئے کڑکڑڈوما کورٹ میں عرضی داخل کرکے عبوری ضمانت مانگی ہے۔ شرجیل امام نے کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی کے سامنے یہ عرضی داخل کی ہے۔ اس میں انہوں نے 15 اکتوبر سے 29 اکتوبرتک 14 دنوں کی عبوری ضمانت مانگی ہے۔

بہارکے بہادر گنج اسمبلی سیٹ سے لڑیں گے الیکشن: شرجیل امام

شرجیل امام اس الیکشن میں بہادرگنج اسمبلی سیٹ سے آزاد امیدوارکے طورپرحصہ لینے والے ہیں۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ شرجیل امام گزشتہ 5 سال اوردوماہ سے مسلسل جیل میں ہیں اوراب تک انہیں کسی بھی صورتحال میں ضمانت نہیں ملی ہے عدالت میں داخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ شرجیل امام ایک سیاسی قیدی ہیں اوراسٹوڈنٹ ایکٹیوسٹ ہیں۔ وہ اپنی آبائی ریاست بہارسے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ عدالت میں داخل عرضی میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ کسی سیاسی پارٹی سے نہیں جڑے ہیں اورصرف ان کے چھوٹے بھائی ہی ان کی ماں اور فیملی کا دھیان رکھ پارہے ہیں۔ اس وجہ سے انہیں الیکشن کے لئے ضروری کارروائی کرنے میں مدد کی ضرورت ہے۔

شرجیل امام کے خلاف کئی معاملے ہیں درج

شرجیل امام کے خلاف دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے سال 2020 میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس میں آئی پی سی اور غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت کئی دفعات میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں کل 16 افراد ملزم ہیں، جن میں طاہر حسین، عمرخالد، خالد سیفی، عشرت جہاں، میران حیدر، شفاء الرحمٰن، آصف اقبال تنہا، شاداب احمد، تسلیم احمد، سلیم ملک، محمد سلیم خان، اطہر خان، صفوریٰ زرگر، دیوانگنا کلیتا، فیضان خان اورنتاشا ناروال شامل ہیں۔

این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم، عظیم اتحاد میں رسہ کشی جاری

 واضح رہے کہ بہارمیں دومرحلوں میں اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ پہلے مرحلے کا الیکشن 4 کوہوگا۔ اس مرحلے میں 121 سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں یعنی 11 نومبرکو122 سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔ نتیجوں کا اعلان 14 نومبرکوکیا جائے گا۔ وہیں بہارالیکشن کے لئے این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان ہوگیا جبکہ عظیم اتحاد میں ابھی رسہ کشی جاری ہے اورمیٹنگوں کا سلسلہ چل رہا ہے۔ عظیم اتحاد میں کانگریس اورمکیش سہنی کی وی پی آئی زیادہ سیٹوں کا مطالبہ کررہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Ganesh Idol Waste Turned Into Study Tables: مہاراشٹر میں گنیش مورتیوں کے کچرے سے بچوں کے لیے اسٹڈی ٹیبل تیار

اس پہل کا آغاز اس مقصد سے کیا گیا کہ پی او پی سے بنی…

14 minutes ago

Woman arrested in Bajhang: نیپال میں خاتون گرفتار، کتے کو پل سے ندیمیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں خاتون سیٹی گنڈکی ندی پر بنے ایک پل پر کھڑی نظر آ…

42 minutes ago

Explosion in Riyadh: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار، فضائی حملے کا الرٹ

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا…

2 hours ago

Iran US War: ایران نے امریکہ کے سامنے رکھیں 7 شرائط، نہ مانی تو ہوگی فیصلہ کن جنگ

رپورٹس کے مطابق محسن رضائی نے کہا کہ ایران قطر کے رابطے میں ہے اور…

2 hours ago

Uniform Civil Code: یو سی سی کے حق میں جیتن رام مانجھی، بولے- قانون کی نظر میں سب برابر ہیں

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اندرونی تنازع پر جیتن رام مانجھی نے کہا کہ…

3 hours ago