قومی

Maharashtra Assembly Elections 2024: مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں مہا وکاس اگھاڑی جیتے گی کتنی سیٹیں؟ شرد پوار نے بتا دیا نمبر

Maharashtra Assembly Elections 2024: مہاراشٹرمیں اسمبلی الیکشن سے متعلق ابھی سے گہما گہمی شروع ہوگئی ہے۔ اس درمیان سابق وزیراعلیٰ اور این سی پی-ایس پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ آئندہ اسمبلی الیکشن میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) 225 سیٹیں جیتے گی۔

شرد پوار نے یہ بات بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سدھاکر بھالے راؤ کے این سی پی (شرد پوار گروپ) کی رکنیت حاصل کرنے سے متعلق منعقدہ پروگرام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں تبدیلی لانے کے لئے این سی پی (ایس پی) کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، جو لوگ غلط کررہے ہیں، انہیں جوابدہ بنانا ضروری ہے۔ آپ کو بتادیں کہ مہاراشٹر اسمبلی میں کل 288 سیٹیں ہیں اور شرد پوار نے 225 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے بعد ریاست کی سیاست میں کچھ تبدیلی کی ہوا دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ایسا دیکھا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈران مہاوکاس اگھاڑی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان میں مراٹھ واڑہ میں دو سے تین لیڈران نے بی جے پی کو چھوڑ دیا ہے۔ سابق وزیرداخلہ ڈاکٹرمادھو کنہالکر نے بی جے پی کے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد آج سابق رکن اسمبلی سدھاکر بھالے راؤ نے بی جے پی کی رکنیت سمیت سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے اور شرد پوار گروپ کی پارٹی این سی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

 شرد پوار کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے سدھاکربھالے راؤ

ممبئی کے یشونت راؤ چوہان حال ہی میں شرد پوار کی موجودگی میں سدھاکربھالے راؤپارٹی میں شامل ہوگئے۔ اس دوران شرد پوار نے کہا کہ اسمبلی الیکشن کا بگل بجنے والا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اسمبلی الیکشن میں مہا وکاس اگھاڑی کو کتنی سیٹیں ملیں گی، اس کا حساب کتاب بھی بتایا۔

کن لوگوں کو سبق سکھانے کی بات کر رہے ہیں شرد پوار؟

شرد پوار نے کہا کہ الیکشن کے بعد کارکنان این سی پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ اگر تصویر بدلنی ہے تو اچھی بات ہے کہ کارکنان این سی پی کو طاقت دینے آرہے ہیں۔ ہم زبردست طاقت بنانا شروع کررہے ہیں، ادگیراور دیولالی سے کارکنان آرہے ہیں، گزشتہ بار انہوں نے این سی پی امیدوار کو منتخب کیا تھا۔ رائے دہندگان نے اپنا ووٹ کیا، انہیں اسمبلی میں بھیجا، لیکن اراکین اسمبلی نے حمایت چھوڑ دی اور ایک الگ رخ اپنایا۔ شرد پوار نے کہا کہ لیکن لوگوں کو کچھ چیزیں پسند نہیں آتیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ منتخب ہوگئے ہیں، انہیں صحیح طرح کا سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

21 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

47 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

1 hour ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago