شرد پوار اور اجیت پوار۔ (فائل فوٹو)
مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارکے ساتھ بات نہیں بنی توشرد پوارکی این سی پی واپس مہا وکاس اگھاڑی کے پاس لوٹ آئی ہے۔ میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم اورانتخابی نشان سے متعلق اجیت پوارکے ساتھ تنازعہ کے بعد شرد پوارکی این سی پی نے مہاوکاس اگھاڑی کے ساتھ دوبارہ میٹنگ کی۔ پنے کے شانتائی ہوٹل میں کانگریس، ادھوٹھاکرے کی شیوسینا اورشرد پوارکی این سی پی کی مشترکہ میٹنگ ہورہی ہے۔ اس میٹنگ میں شرد پوارکی این سی پی کے وشال تانبے، انکش کاکڑے، منالی بھلارے، اشونی کدم اورایم ایل اے باپوصاحب پٹھارے موجود ہیں۔ جبکہ کانگریس سے اروند شندے، ابھے چھاجیڑ، رمیش باگوے موجود ہیں۔ وہیں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا سے وسنت مورے، گجانن تھرکڈے اورسنجے مورے موجود ہیں۔
دراصل، جمعہ کے روزدوپہرشرد پوارکی این سی پی اوراجیت پوارکے درمیان میٹنگ ہوئی۔ ایسی اطلاع ہے کہ اس میٹنگ میں اجیت پوارکی این سی پی نے شرد پوارکی پارٹی کو صرف 35 سیٹیں دینے کی تجویزرکھی۔ اجیت پوارکی پارٹی نے ان 35 سیٹوں پر’گھڑی‘ کے نشان پرالیکشن لڑنے کی شرط بھی رکھی تھی۔ چونکہ یہ دونوں تجویزشرد پوارکی این سی پی کومنظورنہیں تھا، اس لئے انہوں نے فوراً اس میٹنگ سے واک آوٹ کردیا اورآج مہاوکاس اگھاڑی کے ساتھ میٹنگ شروع کردی ہے۔
این سی پی (ایس پی) لیڈرسے کی تھی ملاقات
بی ایم سی الیکشن سے پہلے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے جمعہ کے روزپمپری-چنچوڑمیں این سی پی (ایس پی) لیڈراعظم پانسرے سے ملاقات کی تھی۔ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پانسرے نے کہا کہ این سی پی (ایس پی) اجیت پوارکے گروپ کے ساتھ میٹنگ کرنا چاہتی ہے۔ اجیت پوارمجھ سے بہت وقت بعد ملنے آئے۔ ہم نے اہم موضوعات پرکوئی تبادلہ خیال کیا۔ ہم (این سی پی-ایس پی کے درمیان) اتحاد کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اجیت پوارنے بات چیت میں مجھ سے کہا کہ اس سے متعلق جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔ یہ این سی پی (ایس پی) رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کے ممکنہ اتحاد کا اشارہ دینے کے کچھ دنوں بعد ہوا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی اجیت پوارسے بات چیت کی اورپارٹی کے سینئرلیڈران نے ایک دوسرے سے بات کی۔ اگلے ماہ میونسپل کارپوریشن الیکشن کے لئے 15 جنوری کوووٹنگ ہوئی ہے اورنتائج 16 جنوری کوسامنے آئیں گے۔ اس لئے الگ الگ پارٹیاں الگ الگ اتحاد بنانے سے متعلق کام کررہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اتر پردیش کی صنعت، برآمدات، ٹیکنالوجی، دستکاری اور…
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے قبل سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام ’بزم صحافت‘ کے تحت منعقدہ ’اردو صحافت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر سی آر پاٹل کی جانب سے لکھا گیا…
بہار قانون ساز کونسل کی 4 گریجویٹ اور 4 ٹیچر حلقوں سمیت کل 8 نشستوں…
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ…