قومی

شرد پوار کا بڑا دعویٰ- 2024 کے مہاراشٹر الیکشن میں دو لوگوں نے 160 سیٹیں دلانے کی گارنٹی دی تھی، راہل گاندھی اور میں نے ٹھکرایا

راشٹروادی کانگریس پارٹی (این سی پی-ایس پی) سربراہ شرد پوار نے ہفتہ (9 اگست) کو کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی الیکشن سے پہلے دو لوگوں نے ان سے رابطہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ 288 میں سے 160 سیٹیں دلانے کی گارنٹی دے سکتے ہیں۔ ناگپورمیں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ انہوں نے ان لوگوں اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے درمیان ایک میٹنگ کرائی، لیکن دونوں لیڈران نے آخرکار یہ کہتے ہوئے تجویز ٹھکرا دی، کیونکہ ”یہ ہمارا طریقہ نہیں ہے۔“

شرد پوار نے کہا کہ ہم نے اس پراتنا دھیان نہیں دیا، جتنا شاید اس کی ضرورت تھی۔ تاہم مجھے آج بھی یاد ہے۔ اسمبلی الیکشن کے اعلان سے پہلے، دو لوگ دہلی میں مجھ سے ملنے آئے تھے۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹیں ہیں اور ان میں سے وہ ہمیں 160 سیٹوں کی گارنٹی دیں گے۔ میں حیران تھا۔ واضح طور پر کہوں تو بھلے ہی انہوں نے ایسی گارنٹی کا دعویٰ کیا ہو، مجھے الیکشن کمیشن پر کوئی خدشہ نہیں تھا، لیکن ایسے لوگ آتے رہتے ہیں، اس لئے میں انہیں نظرانداز کردیا۔

شرد پوار نے ناگپور میں نامہ نگاروں سے کہا، ”میں نے راہل گاندھی کے ساتھ ان کی ملاقات طے کی تھی۔ انہوں نے جو کچھ بھی کہنا چاہا، کہہ دیا۔ حالانکہ راہل گاندھی اور مجھے لگا کہ ہمیں ایسی باتوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے۔ یہ ہمارا راستہ نہیں ہے۔ ہم نے طے کیا کہ ہم عوام کے سامنے جائیں گے اور ان کی حمایت حاصل کرنے کا طریقہ تلاش کریں گے۔“

ہم الیکشن کمیشن سے جواب چاہتے ہیں، بی جے پی سے نہیں

این سی پی سربراہ شرد پوار نے ووٹنگ بے ضابطگیوں پر راہل گاندھی کے ذریعہ حال ہی میں دیئے گئے پرزنٹیشن کی تعریف کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ان سے الگ حلف نامہ مانگنے کے لئے الیکشن کمیشن کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ”الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ  ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں حلف لے لیا ہے، اس لئے الگ حلف نامہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اگرالیکشن کمیشن اب بھی اس پر قائم ہے تو یہ صحیح نہیں ہے۔ راہل گاندھی کے الزامات کی گہرائی سے جانچ ہونی چاہئے۔ سچائی سامنے آنی چاہئے۔ میرا بس اتنا کہنا ہے کہ اعتراض الیکشن کمیشن سے متعلق ہے، پھر بی جے پی لیڈران یا وزرائے اعلیٰ کو جواب دینے کی کیا ضرورت ہے؟ ہم الیکشن کمیشن سے جواب چاہتے ہیں، بی جے پی سے نہیں۔“

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago