سریماجیوتیش پیٹھادھیشور جگد گرو شنکراچاریہ سوامی واسودیوانند سرسوتی نے مہا کمبھ کے انعقاد میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیاں اور فیصلے، نیز وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے مضبوط قوت ارادی کے ساتھ ان کا نفاذ، اس عظیم الشان اور دیوی مہا کمبھ کی بنیادی وجہ ہے۔
سوامی واسودیوانند سرسوتی نے یہ بھی کہا کہ پی ایم مودی اور سی ایم یوگی نے پوری دنیا میں سناتن دھرم اور سناتن راشٹرا بھارت کا وقار بڑھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر وزیر اعظم مودی کو ہندوستان کا صدر بنایا جاتا ہے اور سی ایم یوگی کو وزیر اعظم بنایا جاتا ہے، تو سناتن دھرم کے ماننے والے پوری دنیا میں طاقتور ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ے کہ نریندر مودی کو صدر اور یوگی آدتیہ ناتھ کو پی ایم بنایا جاتا ہے تواس کے نتیجے میں سناتن دھرم کی حمایت کرنے والے ممالک بھی کھل کر ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ہندوستان ایک طاقتور ملک کے طور پر قائم ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’ہندوستان کی آزادی سے…
واقعے کے روز مکان مالک کی اطلاع پر مہلوک کا چچا زاد بھائی اور دیگر…
پشکلا سنگیت کیندر کی طالبات کے یہ خیالات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں…
تلنگانہ حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی ’بھارت سمٹ‘ کو برازیل، ہنگری اور سربیا…
عالمی ادارۂ صحت نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں…
ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مرکز کے آس…