قومی

Maharashtra Exit Polls Result 2024: ‘سنجے راوت ٹھیک کہتے ہیں…’، ایگزٹ پول کو لے کر شائنا این سی کا بڑا بیان، کیا یہ دعویٰ

نئی دہلی :مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے متعلق ایگزٹ پول پر سنجے راوت کے دعوی کے بعد شیوسینا لیڈر شائنا این سی نے ان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شائنا این سی نے کہا کہ سنجے راوت ٹھیک کہتے ہیں کہ ایگزٹ پول بالکل بھی ایگزٹ پول نہیں ہیں۔ ایگزٹ پول میں ایم وی اے کو دیئے گئے نمبروں کا آدھا بھی نہیں ملے گا۔ میں انہیں مشورہ دوں گی کہ جناب آپ کی کشتی ڈوب گئی ہے۔ مہاوتی حکومت بننے جا رہی ہے۔

ایکناتھ شنڈے خیمہ کی شیو سینا لیڈر شائنا این سی نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’کانگریس پارٹی اور شیو سینا-یو بی ٹی نے خوشامد کی سیاست کی ہے۔ مسلمانوں کو دبائے رکھیں، دلتوں کو دبائے رکھیں۔ پھر ہم ترقی کی بات کیسے کر سکتے ہیں؟ آپ لوگوں کو مواقع نہیں دیں گے۔ ایسے بیانات کا ہی سہارا لیں گے۔ اس مقابلے میں کانگریس اور شیوسینا-یو بی ٹی کے درمیان سب سے خراب  بیان کون دے گا؟

لوگ ترقی کے لیے ووٹ دیتے ہیں – شائنا۔

شائنا این سی نے دعویٰ کیا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ مہاوتی حکومت 100 فیصد بننے والی ہے۔‘‘ وزیر اعلی  ایکناتھ شنڈے،نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کا ڈھائی سال کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کام کیا ہے۔ انفراسٹرکچر کو دیکھیں، ایئرپورٹ، بلٹ ٹرین، کوسٹل روڈ، اٹل سیٹو اور ریفائنری سمیت بے شمار فہرستیں ہیں۔ لوگ صرف ترقی کے لیے ووٹ دیتے ہیں۔ یہ مظاہرے کی سیاست ہے تباہی کی سیاست نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ مہاوتی واپس آئے گی۔ ،

مہاراشٹر سے شیو سینا کی امیدوار ممبادیوی نے مہایوتی کا کام دیکھا ہے۔ لاڈکی بہین یوجنا کے تحت ڈھائی کروڑ خواتین کے کھاتوں میں ساڑھے سات ہزار روپے گئے ہیں۔ نوجوانوں نے اسکالرشپ اسکیم دیکھی ہے۔ کسانوں کو ایم ایس پی اور فصل انشورنس اسکیم سے راحت مل رہی ہے۔ بزرگوں کو پنشن مل رہی ہے۔ خواتین، نوجوانوں، بزرگوں اور کسانوں نے دیکھا کہ یہ ترقی کی حکومت ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

IND vs ENG: بھارت کے اسٹار کھلاڑی کو ملی وارننگ، انگلینڈ کے خلاف ایسانہیں کیا تو ٹیم انڈیا سے کردیا گیا جائے گا ڈراپ

آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

2 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

28 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

54 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago