سال 2020کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران ایک کانسٹیبل پر پستول تاننے کے ملزم شاہ رخ پٹھان کو 15 دنوں کی عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے شاہ رخ پٹھان کو ان کے والد کی صحت کی بنیاد پر عبوری ضمانت دے دی ہے۔ یاد رہے کہ وہ 3 اپریل 2020 سے جیل کے اندر ہیں۔
کڑکڑڈوما کورٹ نے شاہ رخ پٹھان کو اپنے بیمار والد کی دیکھ بھال اور اپنے خاندان کے لیے رقم کا بندوبست کرنے کے لیے یہ ضمانت دی ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے شاہ رخ پر 20 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے کی شرط رکھی ہے۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ 15 دن کی عبوری ضمانت ان کی جیل سے رہائی سے شروع ہوگی۔
دہلی پولیس نے کیا تھااعتراض
قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس نے اس عبوری ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔ دہلی پولیس نے کہا تھا کہ شاہ رخ پٹھان ایک سنگین جرم میں جیل میں ہیں۔ اگر شاہ رخ پٹھان کو ضمانت مل جاتی ہے تو وہ ضمانت کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں۔ایسے میں عدالت نے ضمانت کے لیے شرط عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ تفتیشی افسران کو اپنا موبائل نمبر دیں اور موبائل فون کو ہمیشہ ‘سوئچ آن’ رکھیں۔ ساتھ ہی عدالت نے شاہ رخ پٹھان کو ہر دوسرے دن صبح 10 سے 11 بجے کے درمیان جعفرآباد پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔ کڑکڑڈوما کورٹ نے کہا کہ شاہ رخ پٹھان اس معاملے میں دیگر ملزمان اور گواہوں سے رابطہ نہیں کریں گے۔
شاہ رخ پٹھان نے درخواست میں کیا کہا؟
ملزم شاہ رخ پٹھان نے والد کی صحت کی بنیاد پر 15 دن کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے والد کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں سنگین طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے آر کے نریندر پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ درخواست میں شاہ رخ نے کہا تھا کہ ان کے گھر میں ان کے والد کی دیکھ بھال کے لیے کوئی مرد رکن نہیں ہے۔ ایسی حالت میں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے والد کے پاس موجود رہے۔
بھارت ایکسپریس۔
منتظمین کی جانب سے جاری دعوت نامے کے مطابق یہ بین الاقوامی تعلیمی اور پیشہ…
نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…
سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…
مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…
ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…
ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…