قومی

Shahi Imam Syed Ahmed Bukhari’s health update: شاہی امام سید احمد بخاری کے انتقال کی خبر فرضی اور غلط، طبیعت میں سدھار ہونے کی اہل خانہ نے کی تصدیق، افواہوں پر توجہ نہ دیں

نئی دہلی: دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری کے انتقال کی خبرجھوٹی،غلط اوربے بنیاد ہے۔ سوشل میڈیا پرلوگ بغیر کسی تصدیق کے اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ شاہی امام سید احمد بخاری کی فیملی نے بتایا کہ ان کی طبیعت میں کافی سدھارہے اور امید ہے کہ ایک دودن میں گھرآجائیں گے۔ لیکن سوشل میڈیا پرکچھ لوگوں نے ان کے انتقال کی افواہ پھیلا دی، جس سے لوگوں میں مایوسی کی کیفیت دیکھنے کوملی۔ تاہم سچائی جلد ہی سامنے آگئی۔

 سوشل میڈیا پرخبردیکھنے کے بعد بھارت ایکسپریس اردو نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کے لئے پہلے ان کے قریبی لوگوں سے رابطہ کیا اوربعد میں ان کی فیملی سے بھی بات کی اوریہ پتہ لگانے کی کوشش کی کہ جوافواہ پھیلائی جا رہی ہے اس کی کیا حقیقت ہے۔ فیملی کا کہنا ہے کہ طبیعت میں کافی سدھارہوا ہے، جلد ہی اسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔ بھارت ایکسپریس اردوآپ سے بھی گزارش کرتا ہے کہ جھوٹی خبروں پردھیان نہ دیں اوربغیرکسی تصدیق کے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی نہ کریں۔

دہلی کے اپولو اسپتال میں چل رہا ہے علاج

آپ کوبتادیں کہ دہلی کی تاریخی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی طبیعت خراب ہونے کے سبب انہیں پرائیویٹ اسپتال اپولومیں داخل کرایا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری ان کے پوتے سید اریب بخاری نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی تھی۔ اریب بخاری نے ایک ویڈیوشیئرکرتے ہوئے لوگوں سے اپنے دادا سید احمد بخاری کی صحت کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی تھی۔ ویڈیو میں اریب بخاری نے کہا، ”میرے دادا، شاہی امام سید احمد بخاری کی طبیعت کچھ خراب ہوگئی ہے۔ انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آپ سبھی سے گزارش ہے کہ ان کے جلد ٹھیک ہونے کے لئے دعا کریں۔“ ان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر نیک خواہشات اوردعاوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ امام بخاری کی فیملی کے ذرائع کے مطابق، انہیں ایک انفکشن ہوا ہے، جس کے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے اورڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت

بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…

5 minutes ago

Rahul Gandhi Attacks BJP: گیانیش کمار کو پہلے امپائر بنایا، پھر ’میچ فکسنگ‘ کی ذمہ داری بھی دے دی؟ راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ

کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…

10 minutes ago

Kunal Ghosh Car Attack: ’مجھے واپس لوٹنے کے لیے کہا جا رہا تھا‘، ٹی ایم سی رکن اسمبلی کونال گھوش کی گاڑی پر حملہ، ممتا بنرجی نے کی مذمت

سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…

20 minutes ago

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

48 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar EC Meeting: تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ دونوں کمشنر بھی شریک

چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے متعلق جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے…

1 hour ago