قومی

Weather Update: دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں شدید سردی شروع، برفیلی ہواؤں سے گرا درجہ حرارت

 Weather Update: سال کا آخری مہینہ دسمبر چل رہا ہے اور دہلی این سی آر کے لوگ ابھی تک ہلکی سردی سے راحت محسوس کر رہے ہیں، لیکن اب سے کچھ دنوں بعد وہ ٹھٹھرتی سردی کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ کیونکہ پہاڑی علاقوں سے برفیلی ہوائیں دہلی کی طرف آنا شروع ہو گئی ہیں۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث پہاڑوں پر برف باری شروع ہوگئی ہے۔ جس کا اثر پورے شمالی ہندوستان پرنظر آئے گا۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید 2 سے 3 ڈگری تک گر جائے گا۔ جس کے باعث شدید سردی پڑنا شروع ہو جائے گی۔ دہلی این سی آر کے ساتھ ساتھ یوپی، پنجاب، راجستھان، ہریانہ، گجرات اور مغربی مدھیہ پردیش میں بھی کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔

ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے جموں و کشمیر، لیہہ ،لداخ اور اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں 11 سے 13 دسمبر کے درمیان برف باری کے امکانات ہیں۔ قابل ذکربات یہ ہےکہ ہماچل پردیش میں بھی برف باری کے امکانات ہیں۔

ایسے میں لوگوں کو صبح و شام سردی سے بچنا ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال صرف کم سے کم درجہ حرارت گرے گا۔ دن کے وقت دھوپ رہے گی اور درجہ حرارت زیادہ نہیں گرے گا۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ صبح اورشام کے وقت سردی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ایسے میں لوگوں کو صبح و شام سردی سے بچنا ہوگا۔ کیونکہ برفیلی ہواؤں کا اثر نظر آئے گا۔ اگر ہم دہلی میں آلودگی کی بات کریں تو سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی میں ہوا کا معیار ‘انتہائی خراب’ زمرے میں ہے۔

  محکمہ موسمیات کے اہلکار کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پربرف باری کے باعث میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی دو سے تین ڈگری تک کمی آسکتی ہے۔ تیسرے ہفتے میں بارش ہوئی تو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثرسے دہلی-این سی آر شمالی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں سردی بڑھے گی۔
بدھ کو لودھی روڈ کا کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سیلسیس رہا

بدھ کو لودھی روڈ کا کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سیلسیس رہا۔ یہاں کی صبح دہلی میں سب سے سرد تھی۔ مجموعی طور پر، قومی راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے، جب کہ کم سے کم 9.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ تیز ہواؤں نے ٹھنڈک کا احساس دلایا۔ جمعرات کو بھی صبح کے وقت ہلکی دھند اور دن کے وقت آسمان صاف رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 26 اور 9 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago