قومی

IMD Alert: ملک میں آج سے سردی کی نئی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے دہلی اور ان ریاستوں کے لئے جاری کی وارننگ

دہلی-این سی آر میں ایک طرف فضائی آلودگی نے شہریوں کی سانسیں دشوار کر رکھی ہیں، تو دوسری طرف سردی کی آمد کے ساتھ اب کہرے کی چادر نے بھی خطے کو ڈھکنا شروع کر دیا ہے۔ موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی راجدھانی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں فضائی معیار مزید بگڑتا جا رہا ہے۔ شمالی ہندوستان میں جہاں سردی کی لہر شروع ہوگئی ہے، وہیں جنوبی ہندوستان میں بارش اور طوفان بدستور جاری ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات  نے تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور کیرالہ میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ چنئی اور کئی قریبی اضلاع میں اسکولوں کو منگل 18 نومبر کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے دہلی، اتر پردیش اور بہار میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

دہلی-این سی آر میں آج سے شدید سردی کی لہر

دہلی-این سی آر میں آج سے شدید سردی کی لہر شروع ہونے کا امکان  بن رہا ہے۔ لوگوں کو اب صبح اور شام کے اوقات میں محتاط رہنے کی ضرورت  پڑے گی ،محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

اتر پردیش میں آج یعنی منگل سے سردی کی لہر میں تیزی

اتر پردیش میں آج یعنی منگل سے سردی کی لہر میں تیزی دیکھا ئی دے رہی  ہے۔ صبح کے وقت کانپور، بارہ بنکی، اٹاوہ، لکھنؤ اور پریاگ راج میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ لکھنؤ کے اماؤسی کے علاقائی موسمی مرکز سے ملی معلومات کے مطابق آج مشرقی اور مغربی اتر پردیش کے کئی اضلاع میں ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ موسم معمول پر آجائے گا۔

بہار میں سردی کی لہر کا امکان

بہار جو اتر پردیش سے متصل ہے، محکمہ موسمیات نے منگل سے بہار میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی کی پیش گوئی کی ہے، اور صبح کے وقت سردی کی لہر آسکتی ہے۔ پٹنہ، بھوجپور، سیوان، گیا، مدھوبنی اور پورنیہ سمیت سیمانچل خطے کے کئی اضلاع میں سردی پڑنے کا امکان ہے۔

پہاڑوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہی یہ بات

پہاڑوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ شدید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ 18 نومبر سے درجہ حرارت میں 4 سے 5 ڈگری تک کمی متوقع ہے۔ اس دوران لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

2 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

2 hours ago