قومی

Several senior US officials will visit India: اپریل سے پہلے امریکہ کے کئی اعلیٰ عہدیدار کریں گے ہندوستان کا دورہ، باہمی تجارت کی مضبوطی کے لیے جائیں گے اہم فیصلے

ہندوستان اور امریکہ اپنی سفارتی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے تیار دکھائی دے رہے ہیں اور آنے والے دنوں کئی اعلیٰ امریکی عہدیدار ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ہندوستان پر ٹیرف لگانے کے لیے 2 اپریل کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے پہلے، اسسٹنٹ امریکی تجارتی نمائندے برینڈن لنچ کے مذاکرات کے لیے دہلی آنے کی توقع ہے۔ ان کا یہ سفر مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل کے ممکنہ ٹیرف سے متعلق بات چیت کے لیے امریکہ کے دورے کے بعد ہو رہا ہے۔ 13 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والی دو طرفہ میٹنگ کے بعد ہندوستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کے درمیان اسسٹنٹ امریکی تجارتی نمائندے برینڈن لنچ کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

بعد ازاں امریکی نائب صدر جے ڈی وانس خاتون ثانی اوشا وانس کے ساتھ ہندوستان کا سفر کرنے والے ہیں۔ فرانس اور جرمنی کے حالیہ دورے کے بعد یہ وانس کا دوسرا بیرون ملک دورہ ہوگا۔ اوشا وانس کے لیے، جن کے والدین ہندوستان سے ہجرت کرکے امریکہ گئے تھے، بطور خاتون ثانی (سیکنڈ لیڈی) ہندوستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ فروری میں اپنے امریکی دورے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے AI ایکشن سمٹ کے موقع پر پیرس میں وانس سے ملاقات کی تھی۔ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا بھی دورۂ ہندوستان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اپنے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر بھارت پر ٹیرف کم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ وہیں ہندوستان نے کہا ہے کہ بات چیت جاری ہے اور بی ٹی اے کے لئے ایک فریم ورک قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ دونوں ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے ’’امریکہ اور ہندوستان اشیا اور خدمات کے شعبوں میں باہمی تجارت کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے ایک مربوط نقطۂ نظر اختیار کریں گے۔ وہ مارکیٹ تک رسائی بڑھانے، ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو کم کرنے اور سپلائی چین کے انضمام کو گہرا کرنے کے لیے کام کریں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

AddThis Website Tools
Ghulam Mohammad

Recent Posts

Swiggy Signs Deal With Labour Ministry: سوئگی نے وزارت محنت کے ساتھ کیا معاہدہ، لاکھوں ملازمتیں پیدا کرنے کی کوشش

یہ تعاون ٹکنالوجی کو روزگار کی خدمات کے ساتھ مربوط کرنے کی طرف ایک اہم…

5 minutes ago

EAM Jaishankar inaugurates smart classes: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گجرات کے گاؤں میں اسمارٹ کلاسز کا کیا افتتاح

اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے، وزیر خارجہ نے طلباء کے لیے اس کے مواقعوں…

17 minutes ago

FY25 میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 17 فیصد اضافہ ہوگا: SIAM

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  مالی سال 2025 میں تمام قسم کے ای تھری…

35 minutes ago

Arjun Ram Meghwal writes: Ambedkar, the economist: برطانوی حکومت کے منظور کردہ ایکٹ کے ذریعے RBI کا قیام عمل میں کیسے آیا…

امبیڈکر نے ہندوستان کے مالیاتی نظام کی بنیاد پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے جرات مندانہ،…

46 minutes ago

Auto sales in India to reach 25.6 million in FY25: مالی سال 2025  میں ہندوستان میں گاڑیوں کی فروخت 25.6 ملین تک پہنچ جائے گی

مالی سال 2025 میں تھری وہیلر نے اپنی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت…

54 minutes ago