ہندی اکیڈمی اور مہاکوی گوپال داس نیرج فاونڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی گوپال داس نیرج کی یاد میں ادبی تقریب کے انعقاد کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔اس بار یہ تقریب پریس کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں 19 جولائی کو شام ساڑھے چھ بجے منعقد کی جائے گی ،جس میں ادبی وفلمی دنیا کے کئی نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔مہاکوی گوپال داس نیرج فاونڈیشن ٹرسٹ کے سرپرست اور بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اینڈ مینجنگ ڈائریکٹراوپندر رائے کی نگرانی میں اس بار بھی گوپال داس نیرج کو بہترین خراج پیش کرنے کی تیاری ہے۔ اس بار مہا کوی نیرج سمان 2025 کیلئے ٹرسٹ نے معروف نغمہ نگار پرسون جوشی کا انتخاب کیا ہے،جنہیں اس تقریب کے دوران یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔
اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ہندی طنز ومزاح کے ممتاز شاعرپدم شری سریندرشرما،دہلی کے وزیر کپل مشرا،مدھیہ پردیش حکومت میں وزیر وشواس سارنگی،سبھارتی یونیورسٹی گروپ کے فاونڈر ڈاکٹر اتل کرشنا،ہندی اکیڈمی دہلی کے سکریٹری سنجے گرگ،پرسار بھارتی چیئرمین نونیت سہگل،سماجی کارکن مانک شاہ اور اشوک جین شرکت کریں گے ۔ وہیں مہمان اعزازی کے طور پر مشہورو معروف نغمہ نگار سمیر انجان،فلم ڈائریکٹر بونی کپور اور معروف اداکار ونیت سنگھ تقریب کو روشنی بخشیں گے۔بتادیں کہ ویشال میٹل اینڈ مائننگ لمیٹڈ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن، سیل، سبھارتی یونیورسٹی، اور دیگر بڑی کمپنیوں نے تعاون کیاہے۔
معروف ادکار ونیت سنگھ نےویڈیو پیغام کیا جاری
ادھر اس پروگرام کے مہمان اعزازی ونیت کمار سنگھ نے باضابطہ طور پر اس پروگرام میں شرکت کیلئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ معروف اداکار ونیت سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایک طرف جہاں اس پروگرام کی جم کرتعریف کی وہیں دوسری جانب مہاکوی گوپال داس نیرج فاونڈیشن کی خدمات کو بھی جم کر سراہا۔ انہوں نے اس پروگرام کے انعقاد کیلئے نیرج فاونڈیشن کے سرپرست اور دیگر ارکان کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ گوپال داس نیرج کی ساتویں برسی پر منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد اس عظیم شاعر کو بہترین خراج پیش کرنا ہے۔17 جولائی 2018 کو اس دنیا سے رخصت ہونے والے پدم بھوشن سے نوازے گئے شاعر اور نغمہ نگار گوپال داس نیرج 4 جنوری 1925 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہیں گانوں کا راج کمار بھی کہا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جب نیرج اپنا گانا گاتے تھے تو لوگ مسحور ہو جاتے تھے۔ ان کی زندگی کا سفر بھی ایک گیت کی طرح تھا، جس میں انہوں نے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے۔ ادبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کوی سمیلن کی بے پناہ مقبولیت انہیں مایا نگری ممبئی لے گئی اور نیرج نے فلموں کے لیے بھی کئی بہترین گیت لکھے۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…