مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی لیڈروں کی پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ انتخابی اعلان کے اگلے ہی دن یعنی بدھ 16 اکتوبر کو کانگریس کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب پارٹی کے جنرل سکریٹری جاوید شراف نے اجیت پوار کی پارٹی سے ہاتھ ملالیا۔جاوید شراف نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور این سی پی کے ریاستی سربراہ سنیل تاٹکرے کی موجودگی میں این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔ یہ معلومات این سی پی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہےکہ “ممبئی کانگریس کے جنرل سکریٹری الحاج جاوید آر شراف نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ میں ان کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ انہیں یقین ہے کہ وہ پارٹی کے نظریے پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت میں بڑا حصہ ڈالیں گے۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کا اعلان
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے منگل (15 اکتوبر) کو مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ کی تاریخ 20 نومبر ہے۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 نومبر 2024 کو ہوگا۔مہاراشٹر کے انتخابات سے پہلے، حکمراں مہایوتی اتحاد اور اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی اتحاد اب سیٹوں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ امیدواروں کے ناموں پر بات چیت کر رہے ہیں۔ ایم وی اے میں، کانگریس، شیوسینا ادھو ٹھاکرے اور این سی پی شرد پوار کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کوئی اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہایوتی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ اتفاق رائے ہو گیا ہے اور جلد ہی تمام معلومات کو عوامی طور پر شیئر کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…
محکمہ موسمیات نے 18 اکتوبر کو ملک کی کئی ریاستوں میں شدید بارش، آندھی اور…
نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…
مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ 5 ٹولز روزمرہ کے کام آسان بنانے میں مددگار ثابت…
وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…
فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…