قومی

Pahalgam Terror Attack: پاکستانی کی حرکتوں کی وجہ سے ہندوستانی مسلمانوں پرظلم برداشت نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے سینئرایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے اٹھایا سوال

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے سینئرایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے پیش نظرپاکستان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسبق سکھانا ضروری ہے، لیکن میڈیا میں جوجنگ کی باتیں آرہی ہیں، یہ ٹھیک نہیں ہے۔ حکومت اس کا فیصلہ کرے گی اور جواب مناسب وقت پردیا جائے گا۔ وزیراعظم اورافواج جومیٹنگیں کرتے ہیں، وہ خفیہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک تشویش کی بات یہ ہے کہ لوگوں کا قتل کرنے والے اب تک پکڑے نہیں گئے ہیں، وہ کہاں چلے گئے، اتنے دنوں میں ہمیں اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگریہ دہشت گرد پاک مقبوضہ کشمیرمیں اگرچلے گئے ہیں، توپھرحکومت کواس پرسرجیکل اسٹرائیک کرنی ہی پڑے گی۔

ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے کہا کہ پاکستان نے حملہ کرایا، اس کا جواب تودینا ہی چاہئے، لیکن ہمارے ملک کی حکومت کی ناکامی کے لئے وزیرداخلہ امت شاہ کوذمہ داری لینی چاہئے۔ بلکہ ان کومعافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جو بھی چیزیں ہو رہی ہے اور مسلمانوں کے ساتھ جونا انصافی ہو رہی ہے، وہ ہرگزنہیں ہونی چاہئے۔ اس کی ذمہ داری حکومت کی ہے، لیکن حکومت کا رویہ مسلمانوں کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

10 hours ago