انٹرٹینمنٹ

Lady Gaga sets new world record for world’s largest concert: برازیل کے کوپاکا بانا بیچ پردنیا کا سب سے بڑا کنسرٹ، لیڈی گاگا نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا، ڈھائی ملین سے زائد افراد کی شرکت

خاتون موسیقار لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں بم کی دھمکی کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد کی شرکت نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ برازیل کے کوپاکا بانا بیچ پردنیا کا سب سے بڑا خاتون موسیقار کا کنسرٹ ہوا، جس میں ڈھائی ملین یعنی 25 لاکھ سے زائد مداحوں نے شرکت کی۔ 39 سالہ لیڈی گاگا کے شو میں موسیقی میں دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد کی شرکت نے خاتون کے کنسرٹ میں شرکت کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گلوکار نے بزاریل کے بیچ پر اپنے البم ’مے ہیم‘ کی تشہر کےلیے کنسرٹ رکھا، جس کا عنوان ’مے ہیم ایٹ دی بیچ‘ تھا، جس میں شرکت فری تھی۔ بم کی دھمکی ملنے کے باوجود مداحوں کی بڑی تعداد نے گلوکارہ کو دیکھنے اور سننے کےلیے تاریخی بیچ کا رخ کیا، رپورٹ کے مطابق خاتون پرفارمر کے کنسرٹ میں مفت شرکت کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ریحانا جیسی گلوکاروں کے شوز سے یہ 25 گنا بڑا تھا، اس سے قبل 2006ء میں اسی بیچ پررولنگ اسٹونز نے ڈیڑھ ملین یعنی 15 لاکھ مداحوں کے سامنے پرفارمنس دی تھی جبکہ میڈیا نے 2024ء میں اپنی ٹور کے دوران 16 لاکھ مداحوں کی موجودگی میں کنسرٹ کیا تھا۔

اس سے قبل 3 کنسرٹ ایسے ہیں، جن میں 3 یا ساڑھے 3 ملین سے زائد کی حاضری ریکارڈ کی گئی، 1993، 1994 اور 1997ء میں ہونے والے ان کنسرٹس میں شرکت کی ٹکٹ رکھی گئی تھی۔

ریحانا کے 2013ء کے لندن کے اسٹیڈیم میں رکھے گئے شو میں ساڑھے 9 لاکھ سے زائد مداحوں نے شرکت کی تھی جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پرفارم کیا تھا جس میں 96 ہزار مداح شریک ہوئے تھے۔

برازیلین پولیس کے مطابق انہوں نے بم دھمکی سے جڑے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

10 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago