قومی

Putin’s India visit: صدر ولادیمیر پوتن کے دورۂ بھارت سے قبل دہلی میں سخت سکیورٹی، روسی صدر کا مکمل شیڈول جاری

نئی دہلی: روس کے صدر ولادیمیر پوتن 4 دسمبر کو دو روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے۔ ان کے آغاز دورہ سے قبل قومی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پوتن کا یہ تقریباً 30 گھنٹے کا دورہ انتہائی اہم اور حساس تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ دورہ روس۔یوکرین جنگ کے بعد گزشتہ چار برسوں میں پوتن کا پہلا بھارت دورہ ہوگا۔

وزیراعظم مودی کے ساتھ ملاقات اور ابتدائی پروگرام

4 دسمبر کی شام وزیراعظم نریندر مودی صدر پوتن کا دہلی میں استقبال کریں گے۔ شام سات بجے دونوں لیڈروں کیلئے ایک پرائیویٹ ڈنر رکھا گیا ہے۔ 5 دسمبر کو صدر پوتن کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، اس کے بعد وہ راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

سالانہ سربراہ اجلاس اور اہم مذاکرات

صبح 11 بجے حیدرآباد ہاؤس میں 23ویں سالانہ بھارت۔روس دو طرفہ سربراہ اجلاس کا آغاز ہوگا، جس میں دونوں لیڈران دفاع، توانائی، تجارت، ٹیکنالوجی، خلا اور اسٹریٹجک تعاون سے متعلق اہم معاملات پر گفتگو کریں گے۔ اجلاس کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

اقتصادی تعاون اور دیگر سرگرمیاں

عسکری اور توانائی تعاون کے ساتھ ساتھ اقتصادی شراکت داری پر بھی خاص توجہ دی جائے گی۔ بروز بدھ دوپہر 4 بجے دونوں رہنما بھارت منڈپم میں بھارت۔روس بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔ رات میں بھارت کی صدر دروپدی مرمو روسی صدر کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیں گی، جس کے بعد صدر پوتن بھارت سے روانہ ہوجائیں گے۔

بھارت۔روس دفاعی معاہدے پر منظوری

پوتن کے دورۂ بھارت سے قبل روس نے ایک اہم دفاعی معاہدے RELoS (Reciprocal Exchange of Logistic Support) کی منظوری دی ہے۔ روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ’ڈوما‘ نے اس معاہدے کی توثیق کی ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی فوجی سہولیات، بحری اڈے، بندرگاہیں، ایئربیس اور رسد کے مراکز استعمال کر سکیں گے اور اس سے متعلق اخراجات دونوں ممالک مشترکہ طور پر برداشت کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

11 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

11 hours ago