آج بی جے پی رہنما نائب سنگھ سینی دوسری بار ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ اس سال کے شروع میں، انہیں منوہر لال کھٹر کی جگہ ہریانہ کا وزیر اعلی بنایا گیا تھا، ہریانہ میں بی جے پی کی تاریخی جیت کے بعد، نائب سنگھ سینی جمعرات (17 اکتوبر) کو ہریانہ کے وزیر اعلی کے طور پردوبارہ حلف دلایا گیا۔نائب سنگھ سینی (54) نے بدھ (16 اکتوبر) کو گورنر بنڈارو دتاتریہ سے ملاقات کی تھی اور پنچکولہ میں پارٹی دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں متفقہ طور پر بی جے پی لیجسلیچر پارٹی لیڈر منتخب ہونے کے بعد اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیاتھا۔ پنچکولہ میں منعقد ہوئی حلف برداری کی تقریب کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔آج کی اس حلف برداری تقریب میں سی ایم سینی کے علاوہ آرتی راو، شروتی چودھری، انیل وج،کرشن لا ل پنوار،شیام سنگھ رانا، رمبیر گنگوا،راو نرویر،مہیپال ڈانڈا،وپل گوئل،اروند شرما،گورو گوتم ،کرشن بیدی سمیت کل 14 وزراء کو بھی حلف دلایا گیا۔
ہریانہ میں نائب سنگھ سینی کی اس حلف برداری تقریب میں پی ایم مودی اوروزیرداخلہ امت شاہ کے علاوہ راجناتھ سنگھ،نتن گڈکری اور جے پی نڈا (بی جے پی کے قومی صدر) سمیت کئی مرکزی وزراء موجود رہے، بی جے پی کے زیرانتظام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اسٹیج پر نظر آئے،جن میں یوگی آدتیہ ناتھ،دیویندر فڑنویس، موہن یادو، چندرباربو نائیڈو،بھجن لال شرما،ویشنو دیو، ہمنتا بسواسرم اور پارٹی کے دیگرسینئر لیڈران کے نام اہم ہیں ۔حالانکہ اس تقریب کے دوران این ڈی اے کے اتحادیوں کو بھی دیکھا گیا جن میں جے ڈی یو سے للن سنگھ،جتن رام مانجھی،اجیت پوار وغیرہ کو اسٹیج پر دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ ہریانہ میں 5 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں، بی جے پی نے 90 رکنی اسمبلی میں 48 سیٹیں جیت کر ریاست میں تاریخی تیسری بار کامیابی حاصل کی۔ وہیں کانگریس نے 37 سیٹیں جیتی ہیں۔ ہریانہ میں مسلسل تیسری بار بی جے پی کی حکومت بننے کے ساتھ ہی سینی دوسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ اس بڑے پروگرام میں تقریباً 50,000 سے زیادہ لوگوں کی شرکت ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…