Second opposition meet in Bengaluru: متحدہ اپوزیشن کی دوسری میٹنگ جو بنگلورو میں 17-18 جولائی کو ہونے والی ہے۔ اس میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی شرکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جنتادل یونائیٹڈ کے سینئر رہنما اور ریاستی وزیرسنجے کمار جھا نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار بنگلورو میں اپوزیشن اتحاد کی کوشش سے متعلق دوسری میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے سنجے کمار جھا نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی پہلی میٹنگ کا مثبت اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ پہلی میٹنگ میں 15 پارٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی تھی اور اس کا مثبت نتیجہ یہ نکلا کہ آئندہ ہونے والی میٹنگ میں قریب دو درجن پارٹیوں کے سربراہان شرکت کرنے والے ہیں ۔
خبروں کے مطابق بنگلورو میں ہونے والے اپوزیشن اجلاس میں قریب 24 پارٹیوں کے رہنماوں کی شرکت متوقع ہے۔ چونکہ بہار میں جس انداز میں پہلی میٹنگ منعقد کی گئی اور جس طرح سے اس میٹنگ میں ایک پلیٹ فارم تیار کیا گیاتاکہ 2024 میں متحدہ طور پر این ڈی اے کے خلاف میدان میں اترا جائے ، اس پہلی کوشش کو دیکھتے ہوئے کچھ اور اپوزیشن کی جماعتوں نے اب کھل کر متحدہ اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا من بنا لیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایک میٹنگ کے بعد دوسری میٹنگ میں پارٹیوں کی تعداد15 سے 24 ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
جن پارٹی کے بارے میں یہ مانا جارہا ہے کہ ان کے رہنما دوسری میٹنگ میں شامل ہوں گے میں ان میں راشٹریہ جنتادل،جے ڈی یو، سی پی آئی،سی پی آئی مارکسسٹ، سی پی آئی مالے، سی پی ایم کے نام اہم ہیں ۔ جے ڈی یو سے نتیش کمار اور راجد سے لالو یادو کی شرکت قریب قریب طے ہوچکی ہے۔ اس بیچ کانگریس کی سابقہ صدر سونیا گاندھی بھی اس میٹنگ کا حصہ بن سکتی ہیں ۔ انڈین مسلم لیگ کی نئی انٹری ہوسکتی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی نے مزید آگے چلنے کا اشارہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں راجد سپریمو لالو پرساد یادو نے کہا تھا کہ پہلی میٹنگ کامیاب رہی اور دوسری میٹنگ میں بنگلورو کے اندر اپوزیشن کے لیڈران این ڈی اے کو چیلنج کرنے والی متحدہ اپوزیشن کی حتمی تصویر تیار کرلیں گے تاکہ 2024 میں این ڈی اے کو مرکزسے باہر کا راستہ دکھایا جاسکے۔ انہوں نے اسی دوران اس بات کی بھی تصدیق کرتی تھی کہ وہ بنگلورو میں ہونے والی میٹنگ میں ضرور شامل ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…