Seema Haider Love Story: پاکستان کی سیما حیدراور ہندوستان کے سچن مینا کی پریم کہانی (لواسٹوری) اس وقت خوب سرخیوں میں ہے۔ لوگ یہ جاننے میں بے حد دلچسپی دکھا رہے ہیں کہ پب جی سے پیار کی شروعات کرکے سیما حیدرتین ملکوں کی سرحدیں پار کرکے ہندوستان تو آگئی، لیکن کیا وہ پاکستان واپس لوٹ پائے گی۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ خیروقت کے ساتھ ساتھ سیما حیدرکی پرانی زندگی کے پتے بھی کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔
دراصل، ہندوستان کا رہنے والا سچن مینا، سیما حیدر کا پہلا پیار نہیں ہے۔ اس سے پہلے اسے پاکستانی شہری سے پیار ہوا تھا، جس کا نام غلام حیدرہے اوردونوں کی شادی ہوئی تھی۔ حالانکہ کچھ نااتفاقی کے سبب سیما حیدرنے اپنے شوہرکو چھوڑدیا اورسچن کے ساتھ ہندوستان میں رہنے لگی۔
سیماحیدرکے شوہر نے ایک چینل کو حلف نامہ دکھایا ہے، جس میں لکھا ہوا ہے کہ سیما نے اپنی مرضی سے غلام حیدرسے شادی کی تھی اور اس نے اپنی جو عمر بتائی تھی وہ بھی پاکستان میں داخل حلف نامہ سے الگ ہے۔ غلام حیدر کے ذریعہ دکھایا گیا حلف نامہ تقریباً 8 سال پرانا ہے۔ اس کے مطابق سیما حیدرنے اپنی مرضی سے فیملی چھوڑی اور غلام حیدر سے شادی کی تھی۔
حلف نامہ میں کیا لکھا ہوا ہے؟
سیما حیدرنے حلف نامے میں لکھا تھا کہ میں سائی جورس ہوں اور اپنی بہتری اور سمجھ سے زندگی جینے کے لئے خود فیصلے لے سکتی ہوں۔ اس لئے میں اپنی پُرامن زندگی جینے کے لئے رضامندی بھی دے سکتی ہوں۔ پاکستانی لڑکی نے مزید لکھا کہ میں نے اپنے والدین کا گھراس لئے چھوڑا تھا کیونکہ وہ لالچی تھے۔ وہ میری شادی بغیر کسی مناسب تبادلہ خیال کے کسی ایسے شخص سے کرانا چاہتے تھے، جو آوارہ قسم کا تھا۔ جو مجھے پسند نہیں تھا، اس لئے میں نے اپنے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد میں اپنا گھر چھوڑکرسیدھے امیرلان گھرآگئی۔
ایسے ہوئی سیما اور سچن کی پہلی اور دوسری ملاقات
سیما حیدراور سچن مینا سے متعلق پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس کے مطابق، سال 2019 میں پب جی کے ذریعہ سیما کو سچن سے پیار ہوگیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ے ملنے اور ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ سیما کو ہندوستان کا ویزا نہیں ملنے پر اس نے پاکستان سے نیپال کا ویزا لیا اور 10 مارچ 2023 کو شارجہ ہوتے ہوئے نیپال کی راجدھانی کٹھمنڈو پہنچ گئی۔ یہاں پرسیما حیدرکی سچن سے پہلی ملاقات ہوئی۔ دونوں نے ایک ہوٹل میں کمرے بُک کئے اور 7 دنوں تک ایک ساتھ رہے۔ اس کے بعد سیما واپس پاکستان چلی گئی۔ اس کے بعد سیما ٹورسٹ ویزا پر تقریباً دو ماہ بعد پھر سے نیپال آئی۔ اس دوران اس کے ساتھ چار بجے بھی تھے۔ ایف آئی آر میں سیما کے ذریعہ دیئے گئے بیان کے مطابق، وہ کٹھمنڈو سے بس سے پوکھرا پہنچی اور ان چاروں بچوں کے ساتھ ڈیلکس اے سی بس سے دہلی پہنچ گئی۔ اس دوران سیما سچن کے ساتھ فون سے رابطے میں تھی۔ 10 جولائی کی رات سیما بچوں کے ساتھ یمنا ایکسپریس وے پر فلیدا کٹ کے پاس اتری اور یہاں پر پہلے سے اس کا انتظار کر رہے سچن سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد سیما اور سچن بچوں کے ساتھ ربو پورہ کے امبیڈکرمحلے میں کرائے کے مکان میں رہنے لگے۔ یہاں سچن جنرل اسٹور کی دوکان میں کام کرتا ہے۔ کچھ دن بعد سچن نے اپنے والد نیترپال کو سیما کے بارے میں بتایا اور ان سے ایک جنگل میں ملاقات بھی کرائی۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…