قومی

Bihar Elections: جے ڈی یو اور بی جے پی پہلی بار برابر سیٹوں پر لڑرہے ہیں الیکشن، بہار میں 10 سیٹوں نے خراب کیا عظیم اتحاد کا کھیل

بہار میں کئی دن کی بحث اور غور و خوض کے بعد این ڈی اے نے اتوار 12 اکتوبر 2025 کو سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کا اعلان کیا، جب کہ عظیم اتحاد ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں  بن پایا ہے ۔نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو اور بی جے پی 101 سیٹوں پر الیکشن  لڑرہی  ہیں، جب کہ چراغ پاسوان، جیتن رام مانجھی اور اپیندر کشواہا کے لیے 40 سیٹیں محفوظ کی گئی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جے ڈی یو اور بی جے پی، جو این ڈی برابر سیٹوں پر الیکشن  لڑیں گے۔ این ڈی اے کے اندر سیٹوں کی تقسیم کا اعلان  ایسے وقت پر کیا گیا ہے ، جب کہ نامزدگی کی آخری تاریخ کے پہلے مرحلے میں ایک ہفتہ سے بھی کم وقت باقی ہے۔

جے ڈی یو اور بی جے پی پہلی بار برابر سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں

سی ایم نتیش کمار بی جے پی کے ساتھ مساوی سیٹوں پر مقابلہ کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ بی جے پی کو کبھی جے ڈی یو کا جونیئر اتحادی سمجھا جاتا تھا۔ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں یہ ریاست میں اپنی موجودگی کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔

چراغ مانجھی کی پارٹی کتنی سیٹیں ؟

مرکزی وزیر چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے 29 سیٹیں  ملی ہیں۔ چراغ پاسوان پر 2020 کے انتخابات میں جے ڈی یو کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا، جب اس نے اتحاد کے خلاف بغاوت کی تھی اور الگ سے لڑا تھا۔ مانجھی کی پارٹی، ایچ اے ایم، اور اپیندر کشواہا کی پارٹی، آر ایل ایم، کو چھ سیٹیں دی گئی ہیں۔ قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  مانجھی سیٹوں کی تقسیم سے پوری طرح مطمئن نظر نہیں آئے۔ انہوں نے پہلے کم از کم 15 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ان کی پارٹی کو اسمبلی میں تسلیم شدہ پارٹی کا درجہ دیا جا سکے۔

سیٹوں کی تقسیم میں تاخیر پر آر جے ڈی نے کیا کہا؟

 آر جے ڈی کے قریبی ذرائع کے مطابق پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ 243 سیٹوں میں سے “کم از کم نصف” پر مقابلہ کرے گی۔ ذرائع نے تاخیر کا ذمہ دار کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں اور مکیش ساہنی کی وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کو ٹھہرایا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس اپنی حالیہ “ووٹر ادھیکاریاترا” کی کامیابی کی بنیاد پر مزید سیٹوں کا مطالبہ کر رہی ہے، جس کے دوران لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے دو ہفتوں کے دوران ریاست کے 25 اضلاع کا دورہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے

وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…

59 minutes ago

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…

2 hours ago

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

3 hours ago