قومی

Supreme Court: ’’ڈانٹ ڈپٹ کسی کو خودکشی پر اکسانے کے مترادف نہیں‘‘، سپریم کورٹ نے دیا فیصلہ، جانیے کیا ہے پورا معاملہ

سپریم کورٹ نے اس شخص کو بری کر دیا ہے جس پر ایک طالب علم کو ڈانٹنے کی وجہ سے اسے خودکشی پر اکسانے کا الزام تھا۔ ایک طالب علم کی شکایت پر ایک اسکول اور ہاسٹل کے انچارج نے متوفی کو ڈانٹا تھا۔ اس کے بعد اس طالب علم نے خودکشی کر لی تھی اور اس کے لواحقین نے انچارج پر خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ کر دیا تھا۔

جسٹس اے امان اللہ اور پرشانت کمار مشرا کی بنچ نے کہا کہ کوئی بھی عام آدمی ایسا سوچ بھی نہیں سکتاکہ محض ڈانٹ پڑنے پر کوئی لڑکا یا شخص اتنا بڑا قدم اٹھا لے گا۔ سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم کو مسترد کر دیا، جس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 306 کے تحت خود کشی کے لیے اکسانے کے جرم میں ملزم انچارج کو بری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

عدالت نے کہا ’’معاملے پر مکمل غور کرنے کے بعد، ہم اسے مداخلت کے لیے موزوں سمجھتے ہیں۔ جیسا کہ اپیل کنندہ کے ذریعہ بجا طور پر پیش کیا گیا ہے کوئی بھی عام شخص یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایک ڈانٹ، وہ بھی ایک دوسری طالب علم کی شکایت کی بنیاد پر، اس طرح کے سانحے کا نتیجہ ہوگی کہ ڈانٹ کھانے والا طالب علم اپنی جان لے لے۔‘‘

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اس طرح کی ڈانٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ کسی دوسرے طالب علم کی جانب سے متوفی کے خلاف کی گئی شکایت کا نوٹس لیا جائے اور تدارک کے اقدامات کیے جائیں۔ بنچ نے کہا’’اس عدالت کی رائے میں اس طرح کے تسلیم شدہ حقائق پر مبنی موقف کے تحت ملزم پر خودکشی پر اکسانے کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Asian Games: شیفالی ورما کی پہلی ٹی20 سنچری، بھارت نے بنگلہ دیش کو 196 رنز کا دیا ہدف

بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور…

23 minutes ago

Soundarya Rajinikanth: سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی سوندریا نے اداکاری کے بجائے گرافک ڈیزائنر کے طور پر شروع کیا کیریئر

سوندریا نے 2010 میں فلم ’گوا‘ کے ذریعے بطور پروڈیوسر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز…

46 minutes ago

Road Accident: ممبئی میں خوفناک سڑک حادثہ، پل سے گری تیز رفتار کار، 3 افراد ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک

بی ایم سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائر اسپتال کے چیف میڈیکل…

1 hour ago

Nawada School Viral Video: نوادہ میں طالبات نے ہیڈ ماسٹر پر لگائے سنگین الزامات، چھیڑ چھاڑ اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ نے الزام لگایا کہ جمعہ کو وہ امتحان کے لیے…

2 hours ago

Trump Returns Unexpectedly to White House: اچانک وائٹ ہاؤس واپس لوٹے ٹرمپ، خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملوں کا الرٹ، ایڈوائزری جاری

امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے سعودی عرب…

2 hours ago