قومی

Supreme Court : سی آر پی ایف کے قافلے پر 2019 کے حملے میں حزب المجاہدین کے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم

سپریم کورٹ نے مارچ 2019 میں جموں و کشمیر کے بانہال میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر خودکش حملہ کرنے کے الزام میں حزب المجاہدین کے چھ دہشت گرد کارندوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے اپریل 2021 کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت کا حکم دیا ہے۔ جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ کیس میں طریقہ کار کی خرابی کا ازالہ ممکن ہے۔ جس کی وجہ سے متعلقہ حکام کو یہ آزادی دی گئی ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت ملزمان کے خلاف کارروائی کی منظوری دیں۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے ایجنسی کا رخ پیش کیا تھا۔

ارادہ خطرناک تھا
30 مارچ 2019 کو مشتبہ حزب المجاہدین ےدہشت  گردوں نے سی آر پی ایف کے قافلے پر پلوامہ جیسا خودکش حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ایک مشتبہ امین نے بانہال میں جموں کشمیر ہائی وے پر سینٹرو کار کا استعمال کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی ناکام کوشش کی۔قابل ذکر بات یہ ہے ہ  بس میں موجود سی آر پی ایف اہلکار محفوظ رہے۔ اس معاملے میں امین سمیت کل 6 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے ستمبر 2019 میں یہ مقدمہ درج کیا تھا۔ مارچ 2020 میں جموں و کشمیر کی عدالت نے امین کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا تھا کہ ڈی ایم حکومت کی منظوری کے بغیر اس معاملے میں مقدمہ درج نہیں کر سکتا۔ ہائی کورٹ نے بھی نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ سابق پولیس کانسٹیبل نوین مشتاق کو این آئی اے نے 2021 میں داخل کردہ ضمنی چارج شیٹ میں ملزم نامزد کیا تھا۔

بھارت ایکسپرس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

8 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

8 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

9 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

9 hours ago