سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر پہلے غیر اعلانیہ دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں اور پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے کشیدگی کے پس منظر میں جمعرات کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات پر ایس جئے شنکر نے کہاکہ آج صبح سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے اچھی ملاقات ہوئی۔دہشت گردی کا مضبوطی سے مقابلہ کرنے پر ہندوستان کے نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔سعودی کے وزیر کا ہندوستان دورہ کافی معنی خیز ہے اور ایک طرح سے پاکستان کیلئے پریشانی کا باعث بھی ہے۔ حالانکہ سعودی عرب نے بھی دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ،البتہ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان پاکستان کے درمیان کشید گی جنگ کی صورت اختیار کرنے کے قریب ہے، سعودی عرب کے وزیر اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس اراغچی کا دہلی دورہ ہندوستان کی سفارتی حکمت عملی کی ایک بڑی کامیابی مانی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اراغچی نے حال ہی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی ۔انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ “تہران اس مشکل وقت میں زیادہ افہام و تفہیم پیدا کرنے کے لیے اسلام آباد اور نئی دہلی میں اپنے اچھے دفاتر کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔اراغچی نے پیر کو اسلام آباد میں قیادت سے مشاورت کے لیے پاکستان کا غیر طے شدہ دورہ بھی کیا۔ اس کے بعد وہ نئی دہلی کے لیے پرواز کرنے سے پہلے تہران واپس آئے تاکہ ایران کے ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات میں کمی کی نشاندہی کرسکیں۔
یاد رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان کی تینوں افواج نے آپریشن سندور کے ذریعے پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر کے متعدد مقامات پر میزائل حملوں کے ذریعے دہشت گردی کے اڈے تباہ کئے تھے جس میں قریب 100دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا گیا ، سات مئی کے آپریشن سندور کے بعد 8 مئی کی رات میں بھی کئی ڈرون کے ذریعے پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ،وہیں پاکستان نے بھی آج صبح ہندوستان کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ،لیکن یہ کوششیں ناکام ہوگئیں چونکہ ہندوستان سیکورٹی ادارے پہلے سے ہی محتاط تھے اور اب بھی ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…