اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ہولی منانے کو لے کر ہنگامہ جاری ہے۔ کچھ طلباء نے اے ایم یو میں ہولی ملن پروگرام کی اجازت مانگی تھی جسے یونیورسٹی انتظامیہ نے مسترد کر دیا تھا۔ ادھر علی گڑھ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے اے ایم یو میں ہولی ملن منانے کے حوالے سے بیان دیا ہے۔
علی گڑھ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہولی بہت دھوم دھام سے منائی جائے گی۔ اس کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ اگر کوئی ہندو طلبہ کو ہولی منانے سے روکتا ہے یا ہراساں کرتا ہے تو میں اس کے لیے حاضر ہوں۔ میرے دور میں اے ایم یو میں ہولی بہت دھوم دھام سے منائی جائے گی اگر کوئی طلباء سے مار پیٹ کرے گا تو اس کو اوپر پہنچا دیا جائے گا۔
اس سے قبل کرنی سینا کے ارکان نے اے ایم یو حکام پر کیمپس میں ‘ہندو طلبہ کو ہولی ملن کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار’ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کرنی سینا کے ارکان نے یونیورسٹی سے ہولی ملن تقریب کے لیے بدھ کو درخواست کی تھی۔ کرنی سینا کے ممبران نے ضلع کلکٹریٹ تک مارچ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک میمورنڈم پیش کیاگیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) نگر امیت کمار کو پیش کردہ میمورنڈم میں اس معاملے میں وزیر اعظم سے مداخلت کی درخواست کی گئی۔
اس معاملے کے بارے میں اے ایم یو پراکٹر محمد وسیم علی نے کہاکہ روایتی طور پر تمام تہوار بشمول عید، ہولی اور دیوالی سبھی ہاسٹلوں میں منائے جاتے ہیں۔ کسی خاص گروپ کے لیے خصوصی تقریب منعقد کرنے کی کوئی مثال نہیں ہے۔ اس وقت، ہم ایک نئی مثال قائم کرنا مناسب نہیں سمجھتے، کیونکہ اس سے کسی بھی بہانے سے اس طرح کی اجازتوں کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…